❣کن لوگوں سے سوال قبر نہیں ہوگا❣
*❣کن لوگوں سے سوال قبر نہیں ہوگا❣*
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
قبر میں سوال کن لوگوں سے نہیں ہوگا؟
*🔸سائل فرمان نوری🔸*
ا__________❣⚜❣___________
*و علیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ*
*📝الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ⇩*
صورت مستفسرہ کے متعلق سعید الحق فی تخریج جآء الحق میں بحوالہ فتاوی شامی جلد اول باب صلوٰۃ الجنائز میں ہے کہ
" آٹھ شخصوں سے سوال قبر نہیں ہوتا (1) شہید (2) جہاد کی تیاری کرنے والا (3) طاعون سے مرنے والا (4) زمانہ طاعون میں کسی بیماری سے مرنے والا (بشرطیکہ یہ دونوں صابر ہوں) (5) صدیق (6) نابالغ بچہ (7) جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات میں مرنے والا (8) ہر رات سورہ ملک پڑھنے والا یا مرض موت میں روزانہ سورہ اخلاص پڑھنے والا بعضوں نے فرمایا کہ نبی بھی "اھ
*(📔 ح:1/ص:710/بحث اسقاط کا بیان)*
📑 اور المعتقد المنتقد میں ہے
*" والاصح ان الانبیاء لا یسألون و قد ورد ان بعض صالحی الامۃ کالشھید والمرابط یوما و لیلۃ فی سبیل اللہ یأمن فتنۃ القبر فاالانبیاء علیہم السلام اولی بذالک "اھ*
*(📕 ص:184)*
📃 اور فتاوی رضویہ شریف میں ہے
" جمعرات کے لئے کوئی حکم نہیں آیا شب جمعہ اور روز جمعہ اور رمضان مبارک میں ہر روز کے واسطے یہ حکم ہے کہ جو مسلمان ان میں مرےگا سوال نکیرین و عذاب قبر سے محفوظ رہےگا
*" واللہ اکرم ان یعفو من شئ ثم یعود فیہ-*
اللہ اس سے زیادہ کریم ہے کہ ایک شئ کو معاف فرماکر پھر اس پر مواخذہ کرے " اھ
*( 📘ج:9/ص:659)*
📜 اور بھار شریعت میں ہے
" ہاں یہ حدیث سے ثابت ہے جو مسلمان شب جمعہ یا روز جمعہ یا رمضان المبارک کے کسی دن رات میں مرےگا سوال نکیرین و عذاب قبر سے محفوظ رہےگا "اھ
*( 📓ج:1/ح:1/ص:109)*
📄 اور قانون شریعت میں ہے
" حضرات انبیاء علیہم السلام سے نہ قبر میں سوال ہو نہ انہیں قبر دبائے اور سوال تو بعض امتیوں سے بھی نہ ہوگا جیسے جمعہ اور رمضان میں مرنے والے مسلمان "اھ
*(📚 ح:1/ص:29)*
*🌹واللہ تعالیٰ اعلم🌹*
ا__________❣⚜❣___________
*✍🏻کــــــتـــــــبـــــہ*
*حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ*
*🗓 ۲۸ اگست بروز بدھ ۲۰۱۹ عیسوی*
*رابطہ* https://wa.me/+919756464316
ا___________❣⚜❣_____ https://wa.me/+917800878771
ا___________❣⚜❣_________
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی*
ا__________💠⚜💠___________
Comments
Post a Comment