جہاں لوگ نماز پڑھ رہے ہوں وہاں بلند آواز سے سلام پڑھنا کیسا ہے🌹*

 *🌹جہاں لوگ نماز پڑھ رہے ہوں وہاں بلند آواز سے سلام پڑھنا کیسا ہے🌹*


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

سوال۔نماز فجر کی جماعت کے بعد اگر کچھ لوگ نماز پڑھ رہے ہوں اور وہاں مسجد میں بلند آواز سے سلام پڑھنا کیسا جلد جواب عطا کر کے شکریہ کا موقع دیں 


*🌹سائل۔محمد بلال رضا سنبھل🌹*

◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆

*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*📝الجواب بعون الملک الوھاب :-*

*آواز کے ساتھ اوراد وظائف یا قران مجید کی تلاوت سے لوگوں کی نمازوں میں خلل ہو تو اس کے متعلق اعلی حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی تحریر فرماتے ہیں کہ*

*🎗ایسی صورت میں اسے جہر سے منع کرنا فقط جائز نہیں بلکہ واجب ہے*

*📗فتاو رضویہ جلد سوم ص596*

📿لھذا لاؤڈ اسپیکر سے یا اس کے بغیر جہر سے صلاة وسلام پڑھنے کے سبب اگر لوگوں کی نمازوں میں خلل واقع ہوتا ہو تو لوگوں پر واجب ہے کہ امام کو ایسا کرنے سے روکیں

*🎀اگر قدرت کے باوجود امام کو ایسا کرنے سے لوگ نہیں منع کریں گے تو گنہگار ہونگے اور امام پر لازم ہے کہ وہ اس طرح صلاة وسلام پڑھنے سے باز آجائیں*

⚜اس کے بجاے ہر شخص الگ الگ آہستہ آہستہ صلاةوسلام پڑھیں

*🎈اور یا تو فجر کی جماعت ایسے وقت میں قائم کریں کہ اس سے فارغ ہو کر صرف دو تین بند سلام پڑھیں جس میں نئے آنے والے نمازی بھی شریک ہوجائیں پھر اس کے بعد وہ بآسانی سورج نکلنے سے پہلے فجر کی نماز پڑھ سکیں*

🎗اور اس طرح صلاة وسلام پڑھے جانے کا بار بار اعلان کرتے رہیں تاکہ بعد جماعت آنے والے ختم سلام سے پہلے نماز شروع نہ کریں اور بعد نماز جمعہ تاوقتیکہ لوگ نماز سے فارغ نہ ہوجائیں صلاة وسلام ہرگز شروع نہ کریں

*📕فتاوی برکاتیہ صفحہ 308*

*🌹واللہ اعلم بالصواب🌹*

◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆

*✍ازقلم حضرت علامہ ومولانا محمداسماعیل خان امجدی مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دارالعلوم شہید اعظم دولہا پور پہاڑی انٹیا تھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی*

*۱۷ فروری بروز اتوار ۲۰۱۹ عیسوی١١ جماد ی الاخر ١۴۴٠ ہجری*

*رابطہ*

+919918562794

*✅الجواب صحیح : حضرت علامہ ومولانا محمد رضا صاحب قبلہ*

◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆

*🌹فـخـر ازہــر گــروپ میں ایڈکے لئے🌹*👇

+917542079555

+917800878771

◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆

*🖥المـرتـب گــدائےاولیـائے کرام* 

*محمــــــد ایــوب رضـا خان یارعلوی*

◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟