ہولی دیوالی وغیرہ کے موقع پر غیر مسلم کی دی ہوئی چیز لینا کیسا ہے ؟؟؟🌻*
*🌻 ہولی دیوالی وغیرہ کے موقع پر غیر مسلم کی دی ہوئی چیز لینا کیسا ہے ؟؟؟🌻*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 339 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*
*سوال*❓کیا فرماتے ہیں علماء اکرام --کہ کافر کی دی ہوی مٹھائ یعنی جسکو وہ لوگ پرساد کہتے ہیں تو اس کو کھانا کیسا ہے رہنمائی فرمائیں ----
*🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* محمد ساجد رضا ... *بہرائچ شریف🔷*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته*
*الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
صورت مسؤلہ میں غیر مسلم کی دی ہوئی حلال چیز لینا جائز ہے اور اس کو کھا بھی سکتے هیں جیسا کہ!
💫 *حضور صدرالشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ!*
ہندؤں کے ہاتھ کا پکا ہوا یا چھوا ہوا کھانا صحیح ہے کہ نجس نہیں ہے اور یہی مذہب امام اعظم رحمةاللہ علیہ کا ہے مگر مسلم کو حتی الوسع انکی پکائی ھوئی چیز سے احتراز کرنا چاہںٔے
📚 *( فتاوی امجدیہ جلد 4 ص 292 )*
اور حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ اعلی حضرت رضی اللہ عنہ کا قول نقل فرماتے ہیں کہ
ہندوکے ہاتھ کا پکا ہوا گوشت حرام ہے اور باقی چیزوں میں فتوی جواز و تقوی احتراز ہے
📚 *( فتاوی رضویہ جلد 9 ص 163)*
فتاوی فقیہ ملت. فتویٰ یورپ
وغیره میں بھی هے
جیساکه اوپر مذکور هوا هے
⬅️ *لہٰذا غیر مسلم* کی دی ہوئی حلال چیز لینا اور کھانا جاںٔز و درست ہے لیکن ان کے تیوہار کے دن جیسے هولی، دیوالی، وغیره کی میٹھاںیٔ لینا جاںٔز نہیں کیونکہ وه میٹھائی ان بتوں پر چڑھائی ہوئی ہوتی
بلکہ دوسرے دن لے سکتے ہیں اور جہاں تک ہو سکے تو بچنا زیاده بہتر ہے
*وﷲ ورسولہ اعلم بالصواب؛*
*✍🏼 کتـبــــہ: فقط آل مـــصـــطـــفـــیٰ اویـــســی پــــیـــلـــی بـــھــیـــت شــریـــف یـــوپـــی خــادم الـــتـــدریـــس مـــدرســـه اســـلامـــیــه فـــیـــضـــان مــــصـــطـــفـــیٰ ( امـــروهــا )*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wame/+916398772004*
*︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗*
۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩
🌹 *29 شوال المکرم 1441ھ بروز منگل*
*عیسوی جون.( 22/6/2020 )*🌹
Comments
Post a Comment