برتھ ڈے / یوم پیدائش / جنم دن منانا اور اس میں کیک کاٹنا کیسا ہے؟ 💥

 💥برتھ ڈے / یوم پیدائش / جنم دن منانا اور اس میں کیک کاٹنا کیسا ہے؟ 💥

⚡️ ⚡️⚡️ ⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️

السلام علیکم  ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

ایک سوال ہے مفتیان کرام کی باہ گاہ میں  بچوں کی پیدائش  کے ٹیھک ایک سال یعنی جنم دین پر کچھ لوگ کیک وغیرہ استعمال کرتے ہیں  کیا کیک کاٹنا چاہئے یا نہیں  قرآن وحدیث کی  روشنی میں  جواب عنایت فرمائے اور اس ناچیز کو شکریہ کا موقع فراہم کریں۔

 فقط والسلام 

جمال الدین

⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️

الجواب: اسلامی اقداروروایات مباحات و مستحبات کو بروئےکارلاتے ہوئےیوم پیدائش منانا، مثلا: دعوت طعام کا اہتمام ، مٹھائی یاکیک پرفاتحہ پڑھ کر یا ایسے ہی تقسیم کرنا،متعلقین کا تحائف دینااوران تحائف کو قبول کرنا،رشتہ دارواحباب کابچے کی فلاح وبہبودی کےلیے دعاکرنااورمبارک بادی پیش کرنا۔وغیرہ وغیرہ جائزہیں، ان کےکرنےمیں کوئی قباحت نہیں۔

💧مگرمروجہ برتھ ڈےجوعموماجزئی طورکئی خرافات پرمشتمل ہوتےہیں،جومحض ایک رسم ہیں،اہل سنت کا ان سے کوئی تعلق نہیں،مثلا:کیک کاٹنا،موم بتی جلاکربجھانا،ہیپپی برتھ ڈے گانا،تالی بجانا،مردوعورت کا اختلاط اوربعض جگہوں پررقص وسرورغیرشرعی وغیرہ وغیرہ افعال قبیحہ شنیعہ ورذیلہ ہیں۔لہذاسال گرہ کا پروگرام اگرایسے افعال پرمشتمل ہوتواس کے ناجائزوقبیح ہونے میں کوئی کلام نہیں۔

نیزمنجملہ بالاقبیح چیزوں سےبھرپوربرتھ ڈےکاجشن کلی طورپرمغربی تہذیب بدکی دین ہے،توان سےتشابہ صاف ظاہرہے۔اورحدیث پاک میں فرمایا:"من تشبہ بقوم فہومنہم"لہذااس طورپربھی برتھ ڈےمنانےسےاحترازلازم وضروری ہے۔واللہ تعالی اعلم۔ 

کتبہ:عدیل احمدقادری رضوی

۱۰من ذی القعدة۱۴۳۹

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟