*❣️نماز تراویح میں لقمہ ملنے پر کیاحکم ہے ؟❣️*
*❣️نماز تراویح میں لقمہ ملنے پر کیاحکم ہے ؟❣️*
تراویح کی نماز میں امام صاحب کو لقمہ پڑا تو سجدہ سہو کرنا ہوگا یا نہيں جلد جواب عنایت فرمائے حوالہ کےساتھ
*💚سائل " عبدالواحد کوٹہ راجستھان💚*
*✍الجواب : نماز یا قرأت بتانے لقمہ میں دینے لینے سے سجدۂ سہو کی ضرورت نہیں ہوتی -*
جیسا کہ سرکار اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ:
*امام جب نماز یا قرأت میں غلطی کرے تو اسے بتانا لقمہ دینا مطلقاً جائز ہے - خواہ نماز فرض ہو یا واجب یا تراویح یا نفل ، اور اس میں سجدۂ سہو کی بھی کچھ حاجت نہیں - ہاں ! اگر امام بھولا اور تین بار سبحان اللہ کہنے کی دیر چپکے کھڑا رہا، سوچتا رہا تو سجدۂ سہو لازم آئے گا -*
*( 📙 فتاویٰ رضویہ شریف جلد ٧ صفحہ ٢٨٨ مطبوعہ جدید ، ناشر مرکز اہل سنت برکات رضا پوربندر گجرات)*
*🌹؛؛؛واللہ تعالیٰ اعلم؛؛؛🌹*
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
*📝کتبہ حضرت علامہ مفتی محمد جعفر علی صدیقی رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی کرلوسکرواڑی ، سانگلی، مہاراشٹر-*
۵ ربیع الاول ۱۴۴۰ھ مطابق ۱۴ نومبر ۲۰۱۸ء بروز بدھ
*☎رابــطــہ 👈8530587825*
ــــــــــــــــ
*📝 المشتہـــــر محــــمد امتیــــازالقــــادری*
ـــــــــــــــــ
*فخر ازھر گروپ 7542079555*
الجواب صحيح والمجيب نجيح فقط محمد عطاء الله النعيمي غفرله خادم الحدیث والافتاء بجامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) كراتشي
Comments
Post a Comment