ہمبستری کے بعد انزال نہیں ہوا تو غسل واجب ہوگا یا نہیں؟🌹*

 *🌹ہمبستری کے بعد انزال نہیں ہوا تو غسل واجب ہوگا یا نہیں؟🌹*


السلام علیکم 

سوال : شوہر نے اپنی بیوی سے ہمبستری کی مگر انزال نہیں ہوا تو غسل فرض ہوگا یا نہیں ؟ 

جلد جواب عنایت فرمائیں ۔ 

*🌹المستفتی : شاداب خان بہرائچ شریف🌹*

ا__________💠⚜💠___________

*وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ*

*📝الجوابــــــــــــ ⇩*


 اگر شوہر نے اپنی بیوی سے ہمبستری کیا اور حشفہ غائب ہوگیا تو غسل واجب ہو جائے گا چاہئے انزال ہو یا نہ ہو 


📑جیسا کہ حدیث شریف میں ہے کہ 

*" قال رسول الله صلى الله عليه وسلم اذا التقی الختانان و غابت الحشفۃ وجب الغسل انزل او لم ینزل" اھ*

یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب دونوں شرمگاہ مل جائیں اور حشفہ غائب ہو جائے تو غسل واجب ہے خواہ انزال ہو یا نہ ہو " اھ 

*(📕 رواہ الطبرانی فی الاوسط ج 10 ص 201 )*

*( 📘بنایہ شرح ھدایہ ج 1 ص332 )*


📃 اور فتاوی عالمگیری میں ہے کہ 

*" الايلاج احد السبيلين إذا توارت الحشفة يوجب الغسل على الفاعل و المفعول به انزل او لم ينزل و هذا هو المذهب لعلمائنا کذا فی المحیط " اھ*

*(📓 فتاوی عالمگیری ج 1 ص 15 )*


📃اور بہار شریعت میں ہے کہ 

" حشفہ یعنی سرا ذکر کا عورت کے آگے یا پیچھے یا مرد کے پیچھے داخل ہونا دونوں پر غسل واجب کرتا ہے شہوت کے ساتھ ہو یا بغیر شہوت ، انزل ہو یا نہ ہو بشرطیکہ دونوں مکلف ہوں " اھ  

*( 📚بہار شریعت ج 1 ص 323 )*


*🌹واللہ اعلم بالصواب🌹*

ا__________💠⚜💠____________

*✍🏻شرف قلم حضرت علامہ و مولانا کریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی*

*🗓 ۸ جولائی بروز سوموار ۲۰۱۹ عیسوی* https://wa.me/+917666456313

ا___________💠⚜💠__________

*✅الجواب صحیح حضرت علامہ مفتی الفاظ قریشی نجمی صاحب قبلہ کرناٹک*

*✅الجواب صحیح محمد رضا امجدی دارالعلوم چشتیہ رضویہ کشن گڑھ اجمیر شریف مقام ہر پوروا باجپٹی سیتامڑھی بہار*

ا___________💠⚜💠__________

*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771

ا___________💠⚜💠__________

*المشتـــہر؛*

*منتظمین فیضان غـوث وخـواجہ*

*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی*

ا__________💠⚜💠___________

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟