اقسام عدت کتنی ہیں؟؟

 *❣️اقسام عدت کتنی ہیں؟؟❣️*


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

علمائے کرام کے بارگاہ میں عرض ہیکہ عدت کی کتنی قسمیں ہںں اور کس عدت میں کتنے دن عدت گزاریگی تفصیلی جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی

*سائل الطاف حسین رضا نگر*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبرکاتہ*


*الجواب* عورتوں کے مختلف احوال کے مطابق عدت کے احکامات بھی الگ الگ ہیں۔ بالترتیب درج کیا جاتا ہے 

اگر عورت کا شوہر مر گیا ہو اور عورت حاملہ نہ ہو تو اس کی عدت چار مہینہ دس دن ہے 

جیسا کہ قرآن شریف میں ہے

*والذین یتوفون منکم ویذرون ازواجا یتربصن بانفسھن اربعة اشھر و عشرا*

*(📙پارہ ٢ س بقرہ )*


اور اگر شوہر کی موت کے وقت بیوی حاملہ ہے تو اس کی عدت وضع حمل ہے یعنی شوہر کے مرنے کے بعد جب بھی بچے کی پیدائش ہوگی اسی دن عدت ختم ہو جائے گی

جیسا کہ قرآن شریف میں ہے

*" واولات الاحمال اجلھن ان یضعن حملھن "*

*(📘پارہ ٢٨ س طلاق )*


اور اگر عورت مطلقہ نابالغہ یا آٸسہ یعنی پچپن سالہ ہے تو اس کی عدت عربی مہینے سے تین مہینہ ہے


📄جیسا کہ قرآن شریف میں ہے

*والٰٸ یٸسن من المحیض من نساٸکم ان ارتبتم فعدتھن ثلٰثة اشھر والٰٸ لم یحضن '*

*(ایضا)*


اور اگر اگر طلاق پانے والی عورت حاملہ ہے تو اس کی عدت وضع حمل ہے یعنی بعد طلاق جب بھی بچے کی پیدائش ہوگی عدت ختم ہو جائے گی


جیسا کہ قرآن میں ہے

*واولات الاحمال اجلھن ان یضعن حملھن '*

اور اگر طلاق والی عورت نابالغہ یا آئسہ یاحاملہ نہیں ہے یعنی حیض والی ہے تو اس کی عدت تین حیض ہے خواہ تین حیض تین ماہ تین سال یا تیس برس میں آئیں اس عدت کی میعاد مقرر نہیں ہے


جیسا کہ قرآن میں ہے

*والمطلقٰت یتربصن بانفسھن ثلثة قروء*

*(📗پارہ ٢س بقرہ )*


اور جس عورت کو ہمبستری اور خلوت صحیحہ سے پہلے طلاق دی گئی ہے اور وقت طلاق اسے حمل بھی نہیں ہے تو ایسی عورت کے لیے عدت نہیں باقی ہر طرح کی مطلقہ اور بیوہ عورتوں کےلیۓعدت ہے


جیسا کہ قرآن میں ہے

*اذا نکحتم المٶمنٰت ثم طلقتموھن من قبل ان تمسوھن فمالکم علیھن من عدة "*

*(📒پارہ ٢٢ سورہ احزاب )*


انتباہ عوام میں جو مشہور ہیکہ طلاق والی عورت کی عدت تین مہینہ تیرا دن ہے یہ بالکل غلط اور بے بنیاد ہے

*(📚ماخوذ فتاویٰ فیض الرسول جلد٢صفحہ٣٠٠ اے،ون آفسیٹ ، دھلی)*


*🔸واللہ تعالیٰ اعلم🔸*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*✍شرف قلم عبید اللہ رضوی بریلوی صاحب قبلہ خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج ضلع بریلی شریف یوپی*

*۲ ربیع الاول ٢۴۴۱؁ھ بروز منگل* https://wa.me/+919568246389

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح حضرت مولانا محمد جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*🔸فخر ازھر گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917542079555

https://wa.me/+917800878771

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*المشتـــہر؛*

*منجانب منتظمین فــخــر ازھـــر گــروپ*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟