نمتستے نمسکار کرنا اور اس کا جواب میں کیا کہنا صحیح ھے

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎


کیا فرماتے ہیں علاٸے کرام مسٸلہ ذیل میں کہ 

اگر کوٸی پہچان کا ہندو ہو اور وہ کسی مسلمان کو *نمسکار* کرے تو اس غیر مسلم کو کیا جواب دیں ؟

آیا کہ اگر غیر مسلم کسی مسلمان کو نمسکار کرے تو مسلمان کیا کرے ؟ 


المستفتی۔ محمد رفیق انصاری بہراٸچ شریف یوپی



] +91 87438 11087: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ


 الجواب 


سب سے پہلے تو یہ بات جان لیں کہ نمسکار و نمستے کا معنی ایک ہی ہے یعنی(بندگی,آداب,تسلیم) دونوں لفظوں کے معنی مترادف ہیں اور حقیقتا سلام کے معنی میں ہیں,


جیسا کہ صدر الشریعہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں: 

بعض لوگ آداب عرض کہتے ہیں  ، اگرچہ اس میں   اتنی برائی نہیں   مگر سنت کے خلاف ہے۔ بعض لوگ تسلیم یا تسلیمات عرض کہتے ہیں  ، اس کو سلام کہا جاسکتا ہے کہ یہ سلام ہی کے معنی میں ہے۔


بہار شریعت جلد سوم حصہ (١٦) ص (۴٦۸) مکتبہ دعوت اسلامی 


فلہذا اگر کوئی غیرمسلم نمستے, یا نمسکار کہے تو اس کے جواب میں فقط علیکم کہے, 

جیسا کہ بہار شریعت میں ہی ہے کفار کو سلام نہ کرے اور وہ سلام کریں   تو جواب دے سکتا ہے مگر جواب میں   صرف (عَلَیْکُمْ) کہے


جلد سوم ص (۴٦۴) مکتبہ دعوت اسلامی


 واللہ سبحانہ و تعالیٰ اعلم و علمه جل مجدة أتم و أحكم


 محمد راشد مکی گرام ملک پور ضلع کٹیہار بہار ہند

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟