ایک میرا ہی رحمت میں دعوی نہیں شاہ کی ساری امت پے لاکھوں سلام امت سے مراد کون لوگ ہیں
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
1 : درود شریف میں دال پر زبر ہے یا پیش؟ دَرود یا دُرود
2 : ایک میرا ہی رحمت میں دعوی نہیں شاہ کی ساری امت پے لاکھوں سلام
امت سے مراد کون لوگ ہیں؟
مسلم اور کافر ۔۔یا صرف مسلم
المستفتی : محمد عابد رضا قادری
.............................................
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب ( 1 ) اردو ڈکشنری کے اعتبار صحیح لفظ دُرود ہے یعنی دال کے پیش کے ساتھ اس کا معنی ہوا ثنا ، دعا و سلام . اور دَرود یعنی دال کے زبر کے ساتھ اس کا معنی لکڑی ، چوب ، تختہ : کھیتی یا لکڑی کی کٹائی . جس کا مصدر دَرودن ہے معنی فصل کاٹنا " اھ ( فیروز اللغات فارسی سے اردو اپیس ص 400 ( 2 ) اس شعر میں امت سے مراد امت اجابت ہے . امت کی دو قسمیں ہیں ایک قسم : امت دعوت : اس میں کافر و مسلم سب شامل ہیں یعنی یہ عام ہے اور دوسری قسم امت اجابت ہے اس میں صرف مسلم ہی شامل ہیں .
لہذا ثابت ہوا کہ یہاں امت اجابت مراد ہے کیونکہ کافر پر درود و سلام بھیجنا ناجائز و حرام ہے .
واللہ اعلم بالصواب
کریم اللہ رضوی
خادم التدريس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی موبائل نمبر 7666456313
Comments
Post a Comment