ٹنکی میں اگر چھپکلی گر جاے تو پانی کا کیا حکم ھے

 ⚡️ ڈاکی میں اگر چھپکلی مری ملے ⚡️


(سئل) ٹاکی میں چھپکلی مری ہوئ ملی پانی کا کیا حکم ہو گا؟ 

⚡️⚡️⚡️⚡️


ٹاکی کا سارا پانی ناپاک ہوجائے گا.

چھپکلی نکالنے کے بعد اسے پاک کرنے کے ایک طریقہ یہ ہے کہ دو برتن لیے جائیں ایک میں پاک پانی اور دوسرے میں اس ٹاکی کا پانی. ایک تیسرے کشادہ منہ والے دیگچے میں دونوں برتنوں کا پانی اس طرح گرایا جائے کہ دونوں کی دھاریں ایک ہو کر دیگچے میں گرے. اسی  طرح یہ عمل کرتے رہیں. دیگچے میں جو پانی موجود ہوگا وہ پاک ہوگا.

مگر اس میں یہ خیال رکھیں کہ ٹاکی کے پانی کا کوئی جز بغیر پاک پانی سے ملے ہوئے دیگچے میں نہ پہنچے مثلاً دیگچے میں ڈالتے وقت پاک پانی ابھی نہ گرا تھا کہ چھپکلی والے پانی کی دھار اول دیگچے میں گئی یا پاک پانی دیگچے میں گر کر ختم ہوگیا  اور چھپکلی والا ناپاک پانی باقی تھا وہ بعد کو ڈال دیا گیا یا کسی وقت ایسا ہوا کہ دونوں کی دھار الگ الگ ہوکر گری یہ صورتیں نہ ہونے پائیں بلکہ اس پانی کا ہر جز دیگچے میں پاک پانی کی دھار سے ہوا میں مل ہی کر پہنچے.

اعلی حضرت رحمۃ الله تعالى علیہ نے ایک مزید طریقہ بتایا ہے. (فتاوی رضویہ، ٣٨٣/٤)

⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️


کتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟