گوبر سے گھر لپینے اور اس پر نماز پڑھنے کا حکم

 *🍂گوبر سے گھر لپینے اور اس پر نماز پڑھنے کا حکم🍂*

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

*ســــــوال ــــــــ*

*اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَ بَرَكاتُهُ‎*

مفتیان کرام کی بارگاہ میں عرض یہ ہے کہ گاؤں دیہات میں بھینس وغیرہ کا گوبر گیلی مٹی میں ملاکر گارا بنایا جاتا ہے پھر اس سے گھر وغیرہ لیپا جاتا ھے لیپا سوکھنے کے بعد یا اس سے پہلے کیا ایسے گھر میں مصلی بچھاکر یا بغیر مصلے کے نماز پڑھ سکتے ہیں؟؟ بینوا توجروا

*🍃سائل:-مظہر علی پاکستان🍃*

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*📝الجواب بعون الملک الوہاب*

*گھر وغیرہ کو گوبر سے لیپنا جائز نہیں اس لئے کہ یہ نجاست غلیظہ ہے لہذا اس سے بچنا ضروری ہے فتاوی عالمگیری میں ہے کہ " روث اخثاء البقرة والعذرة ........ نجس نجاسة غليظة هكذا فى فتاوى قاضى خان " اھ*

*📚👈🏻( فتاوی عالمگیری ج 1 ص 46 : الفصل الثانی فی الاعیان النجاسة من الباب السابع فی النجاسة و احکامھا ) اور تنویر الابصار میں ہے کہ " من مغلظة كعذرة و روث و خثى " اھ ملخصا*

*📚👈🏻( تنویر الابصار ج 1 ص 453 تا 456 : باب الانجاس من کتاب الطھارۃ ) اور حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ " جو زمین گوبر سے لیسی گئی اگرچہ سُوکھ گئی ہو اس پر نماز جائز نہیں ہاں اگر وہ سُوکھ گئی اور اس پر کوئی موٹا کپڑا بچھا لیا ، تو اس کپڑے پر نماز پڑھ سکتے ہیں اگرچہ کپڑے میں   تری ہو مگر اتنی تری نہ ہو کہ زمین بھیگ کر اس کو تر کر دے کہ اس صورت میں یہ کپڑا نجس ہو جائے گا اور نما ز نہ ہوگی " اھ*

*📚👈🏻( بہار شریعت ج 1 ص 404 : نجاستوں کا بیان )*


*🕋واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب🕋*

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ؛*

*حضرت مولانا محمد کریم اللّٰہ رضوی صاحب قبلہ مد ظلّہ العالی والنورانی:-خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی موبائل نمبر 7666456313*

*۵ صفر ١۴۴۱ ھ بمطابق ۵اکتوبر ۲۰۱۹بروز،سنیچر*

*رابطہ؛📞............⇧¸⇧*


*✅✅الجواب صحیح والمجیب نجیح، محمد اختر علی واجد القادری الحنفی عفی عنہ، خادم شمس العلما دار الافتاء و القضاء،جامعہ اسلامیہ ،میرارڈ ممبئی 4/اکتوبر 2019*

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

*🔹قـــادری فــقــھــی گـــروپ؛🔹*

*رابطہ؛📞............⇩⇩*

*https://wa.me/+918922921676*

*المشتـــہر؛*

*منجانب؛منتظمین قــادری فقہــی گروپ؛محمد امتـــیاز عالــم تـارابـاڑی پورنیہ بہــار  انڈیا؛*

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟