امامت کے حقدار کون لوگ ہیں🌹*
*🌹امامت کے حقدار کون لوگ ہیں🌹*
*سوال۔امامت کے حقدار کون لوگ ہوتے ہیں دور حاضرہ میں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی*
*🌹سائل محمد عارف رضا🌹*
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
*📝الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب*
*سب سے زیادہ مستحق اِمامت وہ شخص ہے جو نماز و طہارت کے احکام کو سب سے زیادہ جانتا ہو، اگرچہ باقی علوم میں پوری دستگاہ نہ رکھتا ہو، بشرطیکہ اتنا قرآن یاد ہو کہ بطور مسنون پڑھے اور صحیح پڑھتا ہو یعنی حروف مخارج سے ادا کرتا ہو اور مذہب کی کچھ خرابی نہ رکھتا ہو اور فواحش سے بچتا ہو، اس کے بعد وہ شخص جو تجوید (قراء ت) کا زیادہ علم رکھتا ہو اور اس کے موافق ادا کرتا ہو۔ اگر کئی شخص ان باتوں میں برابر ہوں ، تو وہ کہ زیادہ ورع رکھتا ہو یعنی حرام تو حرام شبہات سے بھی بچتا ہو، اس میں بھی برابر ہوں ، تو زیادہ عمر والا یعنی جس کو زیادہ زمانہ اسلام میں گزرا، اس میں بھی برابر ہوں ، تو جس کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں ، اس میں بھی برابر ہوں ، تو زیادہ وجاہت والا یعنی تہجد گزار کہ تہجد کی کثرت سے آدمی کا چہرہ زیادہ خوبصورت ہو جاتا ہے، پھر زیادہ خوبصورت، پھر زیادہ حسب والا پھر وہ کہ باعتبار نسب کے زیادہ شریف ہو، پھر زیادہ مالدار، پھر زیادہ عزت والا، پھر وہ جس کے کپڑے زیادہ ستھرے ہوں ، غرض چند شخص برابر کے ہوں ، تو ان میں جو شرعی ترجیح رکھتا ہو زیادہ حق دار ہے اور اگر ترجیح نہ ہو تو قرعہ ڈالا جائے، جس کے نام کا قرعہ نکلے وہ اِمامت کرے یا ان میں سے جماعت جس کو منتخب کرے وہ امام ہو اور جماعت میں اختلاف ہو تو جس طرف زیادہ لوگ ہوں وہ امام ہو اور اگر جماعت نے غیر اولیٰ کو امام بنایا، تو بُرا کیا، مگر گنہگار نہ ہوئے-*
*📕(بہار شریعت جلد اول صفحہ ۵۶۷)*
*🏷(2) شرائط امامت*
*مرد غیرمعذور کے امام کے لیے چھ شرطیں ہیں :*
(۱) *اسلام۔*
(۲) *بلوغ۔*
(۳) *عاقِل ہونا۔*
*(۴) مرد ہونا۔*
*(۵) قراء ت۔*
*(۶) معذور نہ ہونا۔*
*🌹واللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ اعلم باالصواب🌹*
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
*✍ شرف قلم حضرت علامہ مولانا مفتی مشیر اسد صاحب قبلہ مد ظلّہ العالی والنورانی پورنیہ بہار مقیم حال ممبئی*
*۸ دسمبر بروز سنیچر ۲۰۱۸*
*رابطہ👈🏻 919565504642+*
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
*🌹فـیـضـان غــوث و خــواجـہ گروپ میں ایڈ کے لئے🌹👇👇*
+917800878771
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
*🖥المـرتـــب گدائے اولیائے کرام*
*محمــــــد ایــوب رضـا خان یارعلوی*
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
Comments
Post a Comment