حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا سلسلہ نسب🔸*
*🔸حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا سلسلہ نسب🔸*
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بعدہ ضروری تحریر یہ ھیکہ
حضور غوث الاعظم دستگیر کا نسب نامہ عنایت فرمائیں کرم ہوگا
*🔸سائل واحد قمر🔸*
ا__________❣⚜❣___________
*وعلیکم السلام.ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ⇩*
غوث الثقلین نجیب الطرفین مجمع البحرین غوث الاغواث قطب الاقطاب سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا سلسلہ نسب والد ماجد کی طرف سے گیارہ واسطوں سے اور والدہ ماجدہ کی طرف چودہ واسطوں سے امیر المؤمنین سیدنا حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ والد ماجد کی طرف سے حسنی ہیں اور سلسلہ نسب اس طرح ہے کہ " سید محی الدین ابو محمد عبد القادر بن سید ابو صالح موسی جنگی دوست بن سید عبداللہ بن یحییٰ زاھد بن سید محمد شمس الدین زکریا بن ابو بکر داؤد بن موسی ثانی بن سید عبداللہ ثانی بن موسیٰ جون بن سید عبداللہ محض بن سید امام حسن مثنی بن سید امام حسن بن سیدنا علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہم " اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ والدہ ماجدہ کی نسبت سے حسینی ہیں اور سلسلہ نسب اس طرح ہے " سید محی الدین ابو محمد عبد القادر بن امۃ الجبار بنت سید عبداللہ صومعی بن سید ابو جمال بن سید محمد بن سید محمود بن سید ابو العطاء عبداللہ بن سید کمال الدین عیسی بن سید ابو علاء الدین محمد جواد بن امام سید علی رضا بن امام موسٰی کاظم بن امام جعفر صادق بن محمد باقر بن زین العابدین بن امام ابو عبداللہ حسین بن امیر المؤمنین علی المرتضٰی رضی اللہ تعالیٰ عنہم " اھ
*(📂 سیرت غوث اعظم ص:19)*
*(📚 تذکرۂ مشائخ قادریہ رضویہ ص:247/248)*
*🌹واللہ تعالیٰ اعلم🌹*
ا__________❣⚜❣___________
*✍🏻کــــــتـــــــبـــــہ*
*حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ*
*🗓 ۲۹ نومبر بروز جمعہ ۲۰۱۹ عیسوی*
*رابطہ* https://wa.me/+919756464316
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت مفتی شان محمد المصباحی القادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی جراری فرخ آباد یوپی*
ا___________❣⚜❣__________
*🔸فخر ازھر گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917542079555
https://wa.me/+917800878771
ا___________❣⚜❣__________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فـــخـــر ازھـــر گــروپ*
*محمدایوب خان یارعلوی بہرائچ*
ا__________❣⚜❣___________
Comments
Post a Comment