کیا لوہے کا کڑا بہن سکتی عورت یا نہی

 اسلام علیکم 

حضرت عرض ہے کہ کیا عورت لوہے کا کڈا پہن سکتی ہے، اور اگر مرشد نے دیا ہو تو کیا حکم یے۔

سایل نظیر احمد جموں کشمیر


وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب....

اول یہ کہ وہ مرشد نہیں بلکہ جاھل مطلق ہے اگر وہ واقعی مرشد ہوتا تو لوہے کا کڑا پہننے کی اجازت نہ دیتا کیونکہ لوہا پیتل وغیرہ یہ سب مرد و عورت دونوں کے لیےناجاٸزہے اور مرشد ہونےکے شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ اتناعلم رکھتا ہو کے اپنی ضرورت کے مسائل کتاب وسنت سے نکال لے نہیں تو حلال حرام جائز ناجائز کا فرق نہ کر سکے گا

رہی بات پیتل ولوہےوغیرہ کے کڑے پہننایاپہنوانا یہ تو عام مسلہ ہے سبھی جانتے ہیں کہ ناجائزہے


لہذا صورت مسئولہ میں پتہ چلا کہ وہ مرشد مرشد برحق نہیں بلکہ کوئی عام ہے لہذاایسے سےبیعت توڑی جائےورنہ یہ خود بھی ڈوبینگے اور آپ کو بھی ڈبا دیں گے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے👇


عن عبداللہ بن عمروقال قال رسول اللہﷺان الله لا یقبض العلم انتزاعا ینتزعہ من العباد  ولکن یقبض العلم بقبض العلماء حتی اذا لم یبق عالما اتخذ الناس  رئوسا جھالا  فسئلوا  فافتوا  بغیر علم  فضلوا   واضلوا 


مشکوۃ شریف  جلد اول کتاب العلم صفحہ٣٣


واللہ اعلم 


عبیداللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟