چاندی سونے کے بٹن اگر بغیر زنجیر کے ہوں تو اس کا استعمال مرد کو جائز ہے■*
*■چاندی سونے کے بٹن اگر بغیر زنجیر کے ہوں تو اس کا استعمال مرد کو جائز ہے■*
─┄┅━━━━▣✾❥✺❥✾▣━━━━┅┅─
*
◐═══◐═══•●☆══☆●•═══◐═══◐
*■اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُاللّٰـــهِ وَبَرَڪَاتُهْ■*
*🥢 الســــــوال ⇩⇩⇩*
چاندی کے بٹن اگر بغیر زنجیر کے ہو تو مرد کو اس کا استعمال کرنا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں عین و نوازش ہوگی۔
*📧 ☆ ســـاٸـــل ⇩⇩⇩☆*
*💠محمد انیس رضا نوری*
◐═══◐═══•●☆══☆●•═══◐═══◐
*وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجــلواب بعـون المــلک الـوھــاب*
جی ہاں سونے چاندی کے بٹن اگر بغیر زنجیر کے ہوں تو انکا استعمال مرد کو جائز ہے
*🖋جیســاکــه مجدد اعظم سیدی سرکار اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی عنہ ربہ القوی فتاوی رضویہ شریف میں ارشاد فرماتے ہیں*
" چاندی کے صرف بوتام ٹانکنے میں حرج نہیں کہ کتب فقہ میں سونے کی گھنڈیون کی اجازت مصرح -
*(📓فی الدر المختار عن التتار خانیۃ عن السیر الکبیر لا بأس بازرار الدیباج والذھب)*
یعنی درمختار میں تتار خانیہ کے حوالے سے سیر کبیر سے منقول ہے کہ ریشم اور سونے کی گھنڈی کے استعمال میں کچھ حرج نہیں-
⚠اور گھنڈی اور بوتام ایک چیز ہے صرف صورت کا فرق ہے اور جب سونا جائز تو چاندی بدرجۂ اولیٰ جائز مگر یہ چاندی کی زنجیریں کہ بوتامون کے ساتھ لگائی جاتی ہیں سخت محل نظر ہیں کلمات آئمہ سے جب تک انکے جواز کی دلیل واضح آفتاب روشن کی طرح ظاہر و جلی ہو نہ ملے حکم جواز دینا محض جرأت ہے کہ چاندی سونے کے استعمال میں اصل حرمت ہے -
*🖋شیخ محقق مولانا عبد الحق محدث دہلوی قدس سرہ القوی اشعۃ اللمعات شرح مشکوٰۃ میں فرماتے ہیں*
" اصل در استعمال ذھب و فضہ حرمت ست "
یعنی سونے چاندی کے استعمال کرنے میں اصل حرمت ہے " اھ یعنی جب شرع مطہر نے حکم تحریر فرماکر انکی اباحت اصلیہ کو نسخ کردیا تو اب ان میں اصل حرمت ہوگئی کہ جب تک کسی خاص چیز کی رخصت شرع سے واضح و آشکار نہ ہو ہرگز اجازت نہ دی جائے گی بلکہ مطلق تحریم کے تحت میں داخل رہے گی -
و اقول ثانیا : ظاہر ہے کہ ان زنجیروں کے اس طرح لگانے سے تزین مقصود ہوتا ہے بلکہ تزین ہی مقصود ہوتا ہے اور ایسے ہی تزین کو تحلی کہتے ہیں اور علماء تصریح فرماتے ہیں مرد کو سوا انگوٹھی پیٹی اور تلوار کے سامان مثل پرتلے وغیرہ کے چاندی سے تحلی کسی طرح جائز نہیں
📓تنویر الابصار میں فرماتے ہیں "
*لا یتحلی ای لا یتزین "*
یعنی چاندی کا کوئی زیور (سوائے مخصوص اشیاء کے) نہ پہنے یعنی اس سے زیب و زینت کا فائدہ نہ اٹھائے "
*اھ(📓 فتاوی رضویہ شریف ج:22/ص:111/112/ ظروف و زیورات / مکتبہ دعوت اسلامی)*
*☆ وَالــــلّٰـــــهُ اَعــــلَمُ بِــالـصَّــوَاب ☆■*
─┄┅━━━━▣✾❥✺❥✾▣━━━━┅┅─
*▒▓☆《📝 كتـــــــبه.....》☆▓▒ ⇩⇩⇩*
*حضرت علامہ مولانا مفتی اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ*
*رابطــــہ نمبــــر ....⇩⇩*
*🥏https://wa.me/+919756464316*
*💗ـــــــــــــــــــ🍥💎🍥ـــــــــــــــــــــ💗*
*🗓[مورخہ] ۱۷ [ستمبر] ٠٢٠٢ء بروز [جمعرات] مطابق (۲۷) محرم الحرام ٢٤٤١ھ*
╔╦══•✠ ❀•✠•❀•✠ ❀•✠ •══╦╗
*غـلامــان تــاج الشــریعــه گـــروپ*
╚╩══•✠ ❀•✠•❀•✠ ❀•✠ •══╩╝
*گـــروپ هٰـــذا مـــيں شــامــل ھـــونــے کیـــلئے رابــطـہ نمـــــبر👇*
*℡✆ 9450525373 ☏*
*℡✆ 8082022855 ☏*
─┄┅━━━━▣✾❥✺❥✾▣━━━━┅┅─
*🖥 المـــــرتبـــــ ⇩⇩⇩*
*ریــاض احمـــد قــادرى منصوری*
*سسیا چک بھنگہا بازار شراوستی یــوپی*
*متـعــــــلــم*👇
*دار العــلـوم مسـعــودیــہ مصبـــاحـیہ ســـالار گنــج بہــرائچ شـــریـف یــوپـی (الھنــــد)*
*رابطہ؛📞............⇩⇩⇩*
*℡✆ 6388654011 ☏*
◐═══◐═══•●☆══☆●•═══◐═══◐
⚠نوٹ:👈 *پوسٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہرگز ہرگز نہ کریں ورنہ معلوم ہونے پر قانونی کاروائی کی جاسکتی ہے*
▓ ▒ ▓ ▒ ▓ ▒ ▓ ▒ ▓ ▒ ▓ ▒ ▓ ▒ ▓ ▒ ▓
Comments
Post a Comment