شادی کا سہرا*
*شادی کا سہرا*
فضل رب العلىٰ صدقئے مصطفی
تیرے سہرے کی نو شه کیا بات ہے
ہو مبارک تجھے یہ نئی زندگی
تیری خوشیوں کی نو شه کیا بات ہے
تیری ماں کی محبت اس سہرے میں ہے
بھائی بہنوں کی الفت اس سحرے میں ہے
دیکھ کر تیرے سہرے کو سب کہ اٹهے
سارے پھولوں کی نکہت اس سہرے میں ہے
یہ تو غوث و رضا کی عنایت ہے
تیرے سہرے کی نوشاہ کیا بات ہے
تیری خوشیاں اے دولہا سلامت رہے
غوث و خواجہ کے تجھ پہ عنایت رہے
مانگتے ہیں دعا تیرے والد یہی
میرے آقا کی تجھ پہ عنایت رہے
آج خوشیوں کی ہر سو یہ برسات ہے
تیرے سہرے کی نوشاہ کیا بات ہے
تیرے خاطر سجی ہے یہ بزم سخن
تیرا پھولےپھلے مسکرائے چمن
کر رہے ہیں دعا اہل محفل یہی
میرے آقا کے تجھ پہ ہو سایہ فگن
مسکراتی ہوئی دیکھو بارات ہے
تیرے سہرے کی نوشاہ کیا بات ہے
ہو مبارک نئی زندگی کا سفر
عیش و عشرت میں گزرے تمہاری عمر
آج رضوان دیتے ہیں دل سے دعا
چھونا پائے تمہیں کوئی خوف و خطر
ایسی حسن و مسرت کی کیا بات ہے
تیرے سہرے کی نوشاہ کیا بات ہے
*🖌️ااز قلم ڈاکٹر حکیم محمد رضوان احمد اکونوى*
*موبائل. 9628167600*
Comments
Post a Comment