ہاتھوں میں آٹا یا مچھر وغیرہ کی بیٹ لگ جائےتو وضو غسل ہوگا کہ نہیں؟❣️*
*❣️ہاتھوں میں آٹا یا مچھر وغیرہ کی بیٹ لگ جائےتو وضو غسل ہوگا کہ نہیں؟❣️*
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آٹا گوندھنے والے نے آٹا گوندھا اور آٹا اس کے ہاتھ میں لگا رہ گیا اسی حال میں اس نے وضو یا غسل کیا اور آٹا چھڑایا نہیں تو وضو اور غسل کا کیا حکم ہے.
نیز ایسے ہی مچھر کی بیٹ لگی رہ گئی اور بغیر چھڑائے وضو یا غسل کرلیا تو کیا حکم ہے.
دلائل کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں
*سائل رضوی کولکاتا*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوہاب*
صورت مسٸولہ میں دونوں صورتوں میں لگے ہوٸے آٹے و مچھر ، مکھی کی بیٹ نہ چھوڑاٸے اور وضو و غسل کر لیا تو وضو و غسل ہو جاٸیگا اگرچہ پانی نہ پہونچا ہو تب بھی مانع وضو و غسل نہیں
📃جیساکہ سرکار اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ جس چیز کی آدمی کو عموما یا خصوصا ضرورت پڑتی رہتی ہے اور اس کے ملاحظہ واحتیاط میں حرج ہے اس کا ناخنوں کے اندر یا اوپر یا اورکہیں لگا رہ جانا اگرچہ جرم دار ہو اگرچہ پانی اس کے نیچے نہ پہنچ سکے ، جیسے پکانے گوندھنے والوں کے لئے آٹا، رنگریز کے لئے رنگ کا جرم ، عورت کے لئے مِہندی کا جرم ، کاتب کے لئے روشنائی ، مزدور کے لئے گارا مٹی ، عام لوگوں کے لئے کوئے یا پلك میں سرمہ کا جرم ، بدن کا میل مٹی غبار ، مکھی مچھر کی بیٹ وغیرہا کہ ان کا رہ جانا فرض اعتقادی کی ادا کو مانع نہیں
📄در مختار میں ہے
*لایمنع الطہارۃ خر ء ذباب وبرغوث*
*لم یصل الماء تحتہ وحناء ولو جرمہ بہ یفتی ودرن ودھن ودسومۃ وتراب وطین ولو فی ظفر مطلقًا ای قرویا اومدنیا فی الاصح بخلاف نحوعجین ولایمنع ماعلی ظفر صباغ*
طہارت سے مانع نہیں مکھی اور پسو کی بیٹ جس کے نیچے پانی نہ پہنچا اور مِہندی اگرچہ جرم دار ہو ، اسی پر فتوی ہے ، اور میل، تیل ، چکنائی مٹی ، گارا اگرچہ ناخن میں ہو ۔ قول اصح پر مطلقًا یعنی دیہاتی ہو یا شہری ، بخلاف گندھے ہوئے آٹے کے ، اور رنگریز کے ناخن پر جو رنگ ہوتا ہے وہ مانع نہیں
📜ردالمحتار میں ہے
*لکن فی النھر لوفی اظفارہ عجین فالفتوٰی انہ مغتفر "*
لیکن النہر الفائق میں ہے کہ اگر ناخنوں کے اندر خمیر رہ گیا ہو تو فتوی اس پر ہے کہ وہ معاف ہے
*(📙 فتاوی رضویہ ، جلد ، ١ ، ص ، ٢٧٠، رضا فاٶنڈیشن ، لاہور )*
*حاصل کلام ۔۔۔۔* ناخن کے اندر اگر آٹا وغیرہ رہ جاٸے اور پانی نہ پہونچا تب بھی وضو و غسل ہو جاٸیگا
*🔸واللہ تعالیٰ اعلم🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻شرف قلم عبید اللہ رضوی بریلوی صاحب قبلہ خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج ضلع بریلی شریف یوپی*
*۱۲ صفرالمظفر ٢۴۴۱ھ بروز بدھ* https://wa.me/+919568246389
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح حضرت مولانا محمد جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ*
*✅الجواب صحیح حضرت علامہ مفتی محمد امین القادری صاحب قبلہ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*🔸فخر ازھر گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917542079555
https://wa.me/+917800878771
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فــخــر ازھـــر گــروپ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
Comments
Post a Comment