نجاست غلیظہ و خفیفہ کیا کیا چیز ہے ؟ نیز دونوں کے أحکام کیا ہیں ؟🔸*
*🔸نجاست غلیظہ و خفیفہ کیا کیا چیز ہے ؟ نیز دونوں کے أحکام کیا ہیں ؟🔸*
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کونسی نجاست نجاست غلیظہ ہے اور کونسی نجاست نجاست خفیفہ ہے علماء کرام رہنمائی فرمائیں فقط والسلام
*سائل عبداللہ مصطفائی فیضی کچھ گجرات*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبرکاته*
*بسم اللہ الرحمن الرحیم*
*الجواب :* انسان کے بدن سے ایسی چیز نکلے کہ اس سے وضو یا غسل واجب ہوجاتا ہو تو وہ نجاست غلیظہ ہے جیسے پاخانہ, پیشاب, بہتا خون, پیپ, منہ بھر قے اور دکھتی آنکھ کا پانی وغیرہ اور حرام چوپائے جیسے کتا, شیر, لومڑی, بلی, چوہا, گدھا, خچر, ہاتھی اور سور وغیرہ کا پاخانہ پیشاب اور گھوڑے کی لید اور ہر حلال جانور کا پاخانہ جیسے بھینس کا گوبر بکری اور اونٹ درندے چوپایوں کا لعاب یہ سب نجاست غلیظہ ہیں اور دودھ پیتا لڑکا یا لڑکی انکا پیشاب بھی نجاست غلیظہ ہے -
جن جانوروں کا گوشت حلال ہے جیسے گائے, بکری, بیل, بھینس اور بھیڑ وغیرہ انکا پیشاب اور جس پرندے کا گوشت حرام ہے جیسے کوا, چیل, شکرا باز اور بہری وغیرہ کی بیٹ یہ سب نجاست خفیفہ ہیں -
📃اور نجاست غلیظہ کا حکم یہ ہے کہ اگر نجاست غلیظہ ایک درہم سے زیادہ لگ جائے تو اسکا پاک کرنا فرض ہے کہ بغیر پاک کئے نماز پڑھ لی تو نماز ہوگی ہی نہیں -
اور اگر نجاست غلیظہ ایک درہم کے برابر لگ جائے تو اسکا پاک کرنا واجب ہے کہ بغیر پاک کئے پڑھ لی تو نماز مکروہ تحریمی ہوئی یعنی ایسی نماز کا دوبارہ پڑھنا واجب ہے - اور اگر نجاست غلیظہ ایک درہم سے کم لگی ہے تو اسکا پاک کرنا سنت ہے کہ بغیر پاک کئے نماز پڑھ لی تو ہوگئ مگر خلاف سنت ہوئی ایسی نماز کا دوبارہ پڑھنا بہتر ہے
اور نجاست خفیفہ کا حکم یہ ہے کہ نجاست خفیفہ بدن یا کپڑے کے جس حصہ میں لگی ہے اگر اسکی چوتھائی سے کم ہے مثلا دامن میں لگی ہے تو دامن میں چوتھائی سے کم ہے یا آستین میں لگی ہے تو اسکی چوتھائی سے کم میں لگی ہے یا ہاتھ میں ہاتھ کی چوتھائی سے کم میں لگی ہے تو معاف ہے اور اگر پوری چوتھائی میں لگی ہو تو بغیر دھوئے نماز نہ ہوگی -
*(📙مزید معلومات و تفصیلات کے لئے بہار شریعت ح:2/ نجاستوں کا بیان / مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی / کا مطالعہ کریں )*
*(📚اور فتاوی ھندیہ ج:1/ الفصل الثانی فی الاعیان النجسۃ / بیروت/ کا مطالعہ فرمائیں )*
*🔸واللہ تعالیٰ اعلم🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ*
*۲ ربیع الآخر ٢۴۴۱ھ بروز بدھ*
*رابطہ* https://wa.me/+919756464316
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح :*
حضرت علامہ جابرالقادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فیضان غوث.وخواجہ گروپ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
Comments
Post a Comment