خودکشی کرنے والے کے کفن دفن کاحکم کیاہے؛

 *💝خودکشی کرنے والے کے کفن دفن کاحکم کیاہے؛💝*



 زید نے خود کشی کر لی ہے 

اس کے تجہیز و تکفین کا شرعی حکم کیا ہے 

اور کیا اس سے قبر میں سوال و جواب ہو گا اور آخرت میں اس کے لئے کیا سزا ہے ؟


سائل ۔۔۔۔ دینار انصاری صاحب

ا_________(📌)__________

*الجواب بعون الملک الوھاب؛*


(١) خودکشی کرنا بہت بڑا گناہ ہے مگراس کےباوجود خودکشی کرنےوالےکی مسنون طریقہ پر تجہیزوتکفین بھی ہوگی اور نمازجنازہ بھی پڑھی جائےگی


علامہ علاؤالدین حصکفی علیہ الرحمہ فرماتےہیں


*” ومن قتل نفسہ ولوعمدا یغسل ویصلی علیہ بہ یفتی “*


*{📕الدرالمختار ص١١٩ دارالکتب العلمیۃ}*


کہ جس نےخودکشی کی اسےغسل دیاجائےگا اوراس پرنمازپڑھی جائےگی اسی پرفتوی ہے“


علامہ شامی علیہ الرحمہ فرماتےہیں


*” لانہ فاسق غیرساع فی الارض بالفساد وان کاباغیا علی نفسہ کسائرفساق المسلمین “*


*{📗ردالمحتار ج٢ ص٢١١ دارالکتب العلمیۃ}*


خودکشی کرنےوالےکی نمازاسلئےپڑھی جائےگی کہ وہ فاسق ہے زمین میں فسادکی کوشش کرنےوالانہیں اگرچہ خوداپنےنفس کاباغی ہے فلہذادوسرےفاسقوں کی طرح اس کی بھی نمازپڑھی جائےگی


سوالات قبربھی ہونگے لعدم التخصیص لھم


(٢) خودکشی کرنا دوسرےکو قتل کرنےسےبھی بڑا گناہ ہے ، کماصرحہ الحصکفی رحمہ اللہ


*🖊حدیث پاک میں سخت وعیدآئی ہے*


*عن ثابت بن الضحاک عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال ۔۔۔ من قتل نفسہ بشیئ عذب بہ فی نار جھنم “*


*{📗صحیح البخاری ج٢ص٩٠١ مجلس البرکات}*


کہ جوجس چیزسےخودکشی کرےگا اسے دوزخ کی آگ میں اسی چیزسےعذاب دیاجائےگا“


*؛واللہ اعلم بالصواب؛*


*٢٠ ربیع الثانی ١٤٤١ ھ؛* ا________(💚)__________

*کتبــــہ؛*

*حضرت علامہ مفتی محمد شکیل اختر قادری برکاتی صاحب قبلہ مدظلہ العالی شیخ الحدیث بمدرسةالبنات مسلک اعلی حضرت صدر صوفہ ھبلی کرناٹک؛*

*مورخہ؛28/12/2019*

*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*

*رابطہ؛☎7795812191)*

ا________(💚)_________

*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*

*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیــل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*

ا________(💚)___________

300

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟