مسیج کے ذریعہ سلام کے جواب کا کیاحکم ہے؟🔇*

 مسیج کے ذریعہ سلام کے جواب کا کیاحکم ہے


 


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

میسیج کے ذریعہ کیئے گئے سلام کا جواب میسیج کے ذریعہ ہی دینا واجب ہے یا زبان سے دے دے ؟؟

سائل  معین رضا خان ؛

ا________(💚)__________

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب

موبائل کا میسیج بھی خط کی طرح ہوتا ہے میسیج کے سلام کا جواب دینا واجب ہے اور یہ واجب دو طرح ہے ایک یہ کہ زبان سے جواب دے یا لکھ کر بھیجے۔ اور اگر زبان سے جواب دے دیا تو لکھ کر بھیجنا ضروری نہیں ہے، 

بہار شریعت میں در مختار ردالمحتار کے حوالے سے ہے 

سلام کا جواب فوراً دینا واجب ہے، بلاعذر تاخیر کی تو گنہگار ہوا اور یہ گناہ جواب دینے سے دفع نہ ہوگا، بلکہ توبہ کرنی ہوگی، 

*(📘بہار شریعت جلد سوم حصہ ۱٦ سلام کا بیان مسئلہ ٦)*

اور اسی میں ہے

خط میں   سلام لکھا ہوتا ہے اس کا بھی جواب دینا واجب ہے اور یہاں   جواب دو طرح ہوتا ہے، ایک یہ کہ زبان سے جواب دے، دوسری صورت یہ ہے کہ سلام کا جواب لکھ کر بھیجے۔ 

 مگر چونکہ جواب سلام فوراً دینا واجب ہے جیسا کہ اوپر مذکور ہوا تو اگر فوراً تحریری جواب نہ ہو جیسا کہ عموماً یہی ہوتا ہے کہ خط کا جواب فوراً ہی نہیں   لکھا جاتا خواہ

مخواہ کچھ دیر ہوتی ہے تو زبان سے جواب فوراً دے دے، تاکہ تاخیر سے گناہ نہ ہو۔ اسی وجہ سے علامہ سید احمد طحطاوی نے اس جگہ فرمایا:  وَالنَّاسُ عَنْہُ غَافِلُوْنَ۔

یعنی لوگ اس سے غافل ہیں  ۔ 


 اعلیٰ حضرت قبلہ قدس سرہ جب خط پڑھا کرتے تو خط میں   جو السَّلام عَلَیْکُمْ لکھا ہوتا ہے اس کا جواب زبان سے دے کر بعد کا مضمون پڑھتے۔


*(📘بہار شریعت جلد سوم حصہ ١٦ سلام کا بیان  مسئلہ ۲۵)* 


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

 ا_______(📌)___________

*کتبـــــــــــــــــــــــــہ؛*

 *معصــوم رضا نوری مقیم حال منگلور کرناٹک*

*مورخہ؛3/10/2020)*

*🖌الحلقة العلميه گروپ🖌*

*رابطہ؛📞8052167976)*

ا________(📌)__________

*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*

*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیــل احمد قــادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*

ا_________(📌)__________

*الجواب صحیح والمجیب نجیح احقر العباد عطامحمد مشاھدی خادم التدریس والافتاء دارالعلوم حشمت الرضا پیلی بھیت شریف یوپی انڈیا؛*

ا_________(🍅)___________

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟