Skip to main content

اصحابِ کہف کی تعداد کتنی تھی

 

اصحابِ کہف کی تعداد کتنی تھی

السلام علیکم ورحمۃ اللہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اللہ پاک نے قرآن پاک میں جو اصحابِ کہف کا ذکر فرمایا ہے انکی تعداد کتنی تھی اور ان لوگوں کے نام کیا ہیں اور آپ لوگوں میں سے کھانا لینے کے لئے کون گیا تھا

المستفتی۔ محمد شاداب رضا نوری گولہ گوکرن ناتھ (لکھیم پور کھیری)




وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

 بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب 

اصحاب کہف کی تعداد کے بارے میں کئی اقوال ہیں لیکن راجح قول کے مطابق اصحاب کہف کی تعداد سات ہے اسی طرح سے ان کے ناموں میں بھی کافی اختلاف ہے. جو کھانا لینے گئے تھے ان کا نام یملیخا ہے 


جیسا کہ تفسیر صراط الجنان میں خازن کے حوالہ سے ہے کہ 


اصحابِ کہف کے متعلق قوی ترین قول یہ ہے کہ وہ سات حضرات تھے اگرچہ ان کے ناموں  میں کسی قدر اختلاف ہے لیکن حضرت عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کی روایت پر جو خازن میں ہے ان کے نام یہ ہیں ۔

(1) مکسلمینا 

(2) یملیخا

 (3) مرطونس

 (4) بینونس،

 (5) سارینونس،

 (6) ذونوانس، 

(7) کشفیط طنونس.  اور اُن کے کتے کا نام قطمیر ہے۔     (خازن، الکھف، تحت الآیۃ : ۲۲ ،۳ / ۲۰۷)        

(تفسیر صراط الجنان سورہ کہف تحت الآیۃ اِذْ اَوَى الْفِتْیَةُ اِلَى الْكَهْفِ الخ)


     واللہ تعالیٰ اعلم

 کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

   فقیر محمد ذیشان مصباحی غفر لہ 

         محمدی لکھیم پور کھیری

خادم التدریس جامعۃ المدینۃ ریاسی 

            جموں کشمیر انڈیا 


Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟