حرام کی کماٸی سے لایا ھوا اناج پر نیاز کرانا اس کو کھیانا کیسا ھے

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ


 الجواب 


کسب حلال یعنی حلال کمائی کھانا واجب اور جہاد فی سبیل اللہ ہے لہٰذا چند رقم کیلئے اپنی آخرت کو برباد کرنا اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے بجائے اسکی ناراضگی مول لینا کسی حد تک درست نہیں اللہ بہتر رازق ہے اللہ تعالیٰ کی ذات کریمی پر توکل کرے اللہ غیب سے روزی دیگا, 


اسکی تفصیل درجہ ذیل ملاحظہ فرمائیں:


حدیث شریف میں ہے: 


طلب الحلال واجب علي كل مسلم، طبرانی

 

یعنی رزق حلال طلب کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے,


فتاویٰ رضویہ شریف جدید جلد (۲٣) ص (٥٣١) مکتبہ دعوت اسلامی,


قال ﷲ تعالٰی " وَ مَنۡ یَّـتَّقِ اللہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًا ۙ﴿۲﴾ وَّ یَرْزُقْہُ مِنْ حَیۡثُ لَا یَحْتَسِبُ ؕ "


ﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:جو ﷲ سے ڈرے تقوٰی و پرہیزگاری کرے ﷲ تعالٰی عزوجل ہر مشکل سے اس کے لئے نجات کی راہ نکال دے گا اور اسے وہاں سے روزی دے گا جہاں سے اس کا گمان بھی نہ ہوگا۔


 القرآن الکریم ۶۵ /۲


رہی بات حرام کمائی پر صدقہ و خیرات تو میرے امام اہلسنت فقیہ باکمال امام احمد رضا خان قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں:


اگر جوچیز اس نے حرام کاری یا قمار بازی سے حاصل کی بعینہٖ اسی شے پر نیاز دلائی مثلًا جوئے میں چاول جیتے تھے انہیں کا پلاؤ پکایا،زانیہ کو اس کے آشنا نے گوشت بھیجا اسی پر فاتحہ دلائی جب تو وہ نیاز وفاتحہ یقینی مردود اور اس کھانا قطعی حرام،اور فاتحہ دینے والے کو اگر معلوم تھا کہ بعینہٖ یہ وہی شَے ہے تو وہ بھی سخت عظیم شدید گناہ میں گرفتار،یہاں تك کہ فاتحہ دینے دلانے والے دونوں پر معاذﷲ خوفِ کفر ہے دونوں پرلازم کہ کلمہ اسلام نئے سرے سے پڑھیں اور نکاح کی تجدید کریں۔


فی الھندیۃ عن المحیط ولوتصدق علٰی فقیر بشیئ من مال الحرام ویرجوا الثواب یکفر ولو علم الفقیر بذلك فدعا لہ وامن المعطی فقد کفرا


فتاوٰی عالمگیری میں محیط کے حوالے سے مذکور ہے اگر کسی محتاج پر حرام مال میں سے کچھ خیرات کی جائے اور ثواب کی امید رکھے تو کافرہوجائے گا۔اگر فقیرومحتاج کو یہ بات معلوم ہو کہ وہ مالِ حرام دے رہاہے اور اس کے باوجود وہ اسے دعادے اور وہ آمین کہے تو دونوں کافر ہوجائیں گے, 


فتاویٰ رضویہ شریف جدید جلد (۲٣) ص (٥٣١) مکتبہ دعوت اسلامی


 واللہ سبحانہ و تعالیٰ اعلم و علمه جل مجدة أتم و أحكم


 محمد راشد مکی گرام ملک پور ضلع کٹیہار بہار ہند

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟