امامت کا زیادہ حقدار کون ہے؟نیز جس عالم دین کی قرأت اچھی نا ہو انکے پیچھے نماز کا حکم ؟🔸*

 *🔸امامت کا زیادہ حقدار کون ہے؟نیز جس عالم دین کی قرأت اچھی نا ہو انکے پیچھے نماز کا حکم ؟🔸*


السلام وعلیکم ورحمت اللہ وبرکاۃ

بعد سلام گزارش ہے کی امامت کا حقدار کون ہے کون شخص امامت کرسکتا ہے جوعالم قرآن کو ترتیل کےساتھ نہ پڑھ پاتا ہوکیا وہ امامت کرسکتاہےمدلل جواب عنایت فرمائیں


*سائل علاؤالدین رضا*

اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎*

*الجواب :* 

(١) یہ کہ امامت کا زیادہ حقدار کون ہے تو 

پیشوائے اہلسنت فقیہ باکمال امام احمد رضا خان قادری قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں

امامت میں بعد اس کے دو ٢ شخص جامع شرائط ِامامت سُنّی العقیدہ غیرفاسق مجاہر ہوں، قرآن عظیم صحیح پڑھتے حروف مخارج سے بقدر تمایزادا کرتے ہوں،سب سے مقدم وہ ہے کہ نماز و طہارت کے مسائل کا علم زیادہ رکھتا ہو پھر اگر اس علم میں دونوں برابر ہوں تو جس کی قرأت اچھی ہو ،پھر جو زیادہ پرہیزگار ہو شبہات سے زیادہ بچتا ہو ،پھر جو عمر میں بڑا ہو ،پھر جو خوش خلق ہو، پھر جو تہجد کا زیادہ پابند ہو،یہاں تك شرف نسب کا لحاظ نہیں ۔جب ان باتوں میں برابر ہوں تو اب شرافت نسب سے ترجیح ہے۔


فی التنویر *والدراَلْاَحَقُّ بالامامۃ الاعلم باحکام الصلٰوۃ بشرط اجتنابہ للفواحش الظاہرۃ ثم الاحسن تجویدا ثم الاورع ثم الاسن ثم الاحسن خلقابالضم الفۃ بالناس ثم اکثرھم تھجدا ثم الاشرف نسبا اھ مختصرا۔*

تنویر اوردرمختار میں ہے امامت کا زیادہ حقدار وہ ہے جو احکامِ نماز سے زیادہ آگاہ ہو بشرطیکہ وہ فحش گناہوں سے اجتناب کرنے والا ہو ،اس کے بعد جو قرأت و تلاوت کی تجوید میں زیادہ اچھاہو، پھر صاحبِ تقوٰی ،پھر عمر میں بڑا، پھر جو اخلاق میں سب سے اچھاہو ،شارح نے کہا خُلق ضمہ خاء کے ساتھ لوگوں سے ملنساری کو کہتے ہیں ۔پھر زیادہ تہجد گزار ،پھر خاندانی شرف والا اھ اختصارًا

*(📒فتاویٰ رضویہ شریف جدید جلد ٦ص ٥٠١ ناشر مکتبۃ المدینہ دہلی )*


② قرآن مجید کو ترتیل اور تجوید کے ساتھ پڑھنا واجب اور نہایت ضروری ہے 

حضرت علامہ ملاعلی قاری علیہ الرحمہ المنح الفکریہ شرح مقدمۃ الجزریہ میں تحریر فرماتے ہیں 

*واخذالقاری بتجویدالقران وھوتحسین الفاظ باخراج الحروف من مخارجھاواعطاء حقوقھامن صفاتھاومایترتب علی مفرداتھاومرکبھافرض لازم وحتم دائم*

*(📗مرقات القراءت صفحہ 18)*

ترجمہ 

قرآن مجید کو تجوید کے ساتھ پڑھنا یعنی ان کےحرفوں کو ان کے مخارج اصلیہ سےنکالنا اوران کی صفات کا ادا کرنا اور اس کے حروف کلمات کوجملہ قواعد کی رعایت رکھتے ہوئے پوری صحت لفظی اور عمدگی کے ساتھ ادا کرنا انتہائی ضروری اور ایک لازمی فریضہ ہے 

لہذا - - - - - - - - -  !!!

 معلوم ہوا

 قرآن مجید کو تجوید کی رعایت یعنی حروف کوصحیح مخارج اورصفات عارضہ ولازمہ کےساتھ پڑھنا ضروری ہے اور خلاف تجوید وترتیل پڑھنے پر بسا اوقات حرام ہوتا ہے

فلہٰذا اگر کوئی شخص ان سے اچھی قرات کرنے والا موجود ہو تو بہتر ہے کہ وہی امامت کرے کہ جس کی قرأت اچھی ہو تو اس کی نماز نہیں ہوگی جس کی اچھی نہ ہو اس کے پیچھے, تفصیلی جانکاری کےلیے

*(📘فتاویٰ رضویہ و بہارشریعت قراءت وامامت کا بیان مطالعہ کریں )*


*🔸واللہ سبحانہ و تعالیٰ اعلم و علمه جل مجدة أتم و أحكم 🔸*

اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*

*حضرت مولانا محمد راشد مکی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی گرام ملک پور کٹیہار بہار*

*۲۸ ربیع الاول ٢۴۴۱؁ھ بروز اتوار*

*رابطه* https://wa.me/+918743811087

اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح :*

*حضرت علامہ ابوالاحسان محمد مشتاق احمد قادری رضوی صاحب قبلہ*

اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771

اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*المشتـــہر؛*

*منتظمین فیضان غوث.وخواجہ گروپ*

اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟