سلام پھیرنے کے وقت جماعت میں شامل ہونے کا حکم, اور جس رسی پر ناپاک کپڑا سکھایا اس میں پاک کپڑا سکھانا کیسا؟❣️*



*❣️سلام پھیرنے کے وقت جماعت میں شامل ہونے کا حکم, اور جس رسی پر ناپاک کپڑا سکھایا اس میں پاک کپڑا سکھانا کیسا؟❣️*


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

① سوال زید نماز فجر کی جماعت میں جیسے ہی اللہ اکبر کہکر تشہد میں بیٹھا کہ امام نے پہلا سلام پھیر دیا  یا پھر بیٹھتے بیٹھتے سلام پھیر دیا تو کیا زید جماعت میں شامل ہوگیا ؟ اگر نہیں ہوا توکیا زید نماز دہرائیگا اور جماعت میں شامل ہونے کیلئے امام کےساتھ کم ازکم کتنی دیرٹھہرےگا 

① جس رسی پہ کپڑے سکھاتے ہیں اس رسی پر گیلا ناپاک کپڑا سکھایا تو اس رسی کو بغیر دھوئے پاک گیلا کپڑا سکھا سکتے ہیں؟ 

جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی

*فخرازھرچینل لنک⇩*

https://t.me/fakhreazhar

*سائل محمد معراج عالم رضوی فریدیہ جھارکھنڈ*

اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎*

*الجواب اللھم ہدایت الحق والصواب* 

① زید کا جماعت میں شمار نہیں کیا جائے گا کیونکہ مقتدی کو اپنے امام کے ساتھ کم از کم تشہد کا ملنا ضروری ہے اگرچہ تشہد پورا ہونے سے پہلے ہی امام سلام پھیر دے اگر انتی بھی مہلت نا ملی کہ تشہد میں شامل ہو تو اب وہ تنے تنہا نماز پڑھے یا دوسری جماعت ہو رہی ہو تو اس میں شامل ہو جائے, 


📃جیسا کہ حضرت علامہ مفتی جلال الدین احمد امجدی قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں:

اگر سجدئہ سہو واجب نہ تھا مگر اس کے لیے سلام پھیر رہا تھا یا سہو ہونا یاد تھا اس کے باوجود بہ نیت قطع وہ سلام میں مشغول تھا یا ختم نماز کے لیے سلام پھیر رہا تھا اور سہو نہیں تھا تو ان صورتوں میں سلام پھیرنے کے وقت آنے والا اگر جماعت میں شریک ہوگا تو اس کی اقتدا صحیح نہ ہوگی اس لیے کہ سلام میں مشغول ہوتے ہی وہ نماز سے خارج ہوگیا, اور اس صورت میں ظاہر یہ ہے کہ تکبیر تحریمہ دوبارہ کہے گا, 

*(📕فتاویٰ فیض الرسول جلد (١) ص (٣۴۹)*


② نہیں اسے دھو کر ہی اس رسی پر کپڑا سکھائیں اگرچہ پلاسٹک میں بھی نجاست جذب نہیں ہوتی مگر دھونے کا حکم 


📄جیسا کہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں: ایسی چیزیں جس میں نجاست جذب نہ ہوتی ہو جیسے چینی, لوہا, پیتل تانبا وغیرہا دھاتو کی چیزیں اگر ناپاک ہو جائے تو تین بار دھو لینا کافی ہے یہ ضروری نہیں کی اتنی دیر چھوڑ دیں کہ پانی ٹپکنا بند ہو جائے

*(📙بہار شریعت جلد اول حصہ دوم ص (۴۰١) مکتبہ دعوت اسلامی )*


*🔸واللہ سبحانہ و تعالیٰ اعلم و علمه جل مجدة أتم و أحكم 🔸*

اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*

*حضرت مولانا محمد راشد مکی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی گرام ملک پور کٹیہار بہار*

*۲۷ ربیع الاول ٢۴۴۱؁ھ بروز اتوار*

*رابطه* https://wa.me/+918743811087

اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*✅الجواب صحیح فقط محمد امجدعلی نعیمی رائےگنج اتر دیناج پور مغربی بنگال،خطیب وامام مسجدنیم والی مرادآباد اترپردیش الھند*

اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771

اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*المشتـــہر؛*

*منتظمین فیضان غوث.وخواجہ گروپ*

اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟