بیعت رضوان کے موقع پر کتنے صحابہ کرام تھے اور کیا بوقت بیعت پیر کے ہاتھ میں ہاتھ دینا شرط ہ

 *🔸بیعت رضوان کے موقع پر کتنے صحابہ کرام تھے اور کیا بوقت بیعت پیر کے ہاتھ میں ہاتھ دینا شرط ہے  ؟🔸*


السلام علیکم ورحمتہ اللہ 

علمائے کرام کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ کی بیعتِ رضوان کے موقع پر کتنے صحابہ نے بیعت فرمائی تھی 

 نیز زید کہتا ھے حضور نے کل صحابہ کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیکر بیعت کی تھی اس لئے پیر کے ہاتھ میں ہاتھ دیئے بغیر بیعت نہیں ہو سکتی زید کا کہنا کیسا ھے بحوالہ جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی

*فخرازھر چینل لنک*

https://t.me/fakhreazhar

*سائل جابر رضا رامپوری*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبرکاته*


*اللّٰھم ہدایة الحق والصواب*

پندرہ سو صحابہ کرام مقام حدیبیہ میں تھے حضور علیہ السلام نے صحابہ سےکفار کے مقابل جہاد میں ثابت قدم رہنے پربیعت لی اورسب نے اپنے اپنے ہاتھ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کے ہاتھ میں دے کر بیعت جہاد کی 

یہاں تک حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی بیعت حضور علیہ السلام نےاپنےبائیں ہاتھ کی طرف اشارہ فرمایا کہ 

یہ ہاتھ عثمان کاہے اوراپنے داہنے ہاتھ کوفرمایا کہ یہ ہاتھ رسول اللہ کاہے اور میں خود عثمان کی طرف سے بیعت کرتاہوں خود اپنے ہاتھ پر 


 اصطلاح میں بیعت عہد و پیمان و وعدہ کو کہتے ہیں جیسا کہ حضرت سیدنامیر عبدالواحد بلگرامی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ 

بیعت یعنی ایک دوسرے کے ہاتھ پرہاتھ رکھنے اورعہد باندھنے کانام ہے

جیسا کہ پیران طریقت نے اپنے ہاتھ سچےمریدوں کے ہاتھوں پررکھےاور رکھتے ہیں اور کلمہ استغفار اور توبہ کی تلقین کی اور کرتے ہیں اور مریدوں سے یہ عہدلیتے ہیں کہ 

*" ماآتکم الرسول فخذوہ وما نھاکم عنہ فانتہوا "*

جورسول تمہیں دیں اسےلےلو اور جس سے تمہیں منع کردیں اس سے باز رہو 

اس بیعت کی اصل یہ ہے کہ صحابہ کرام نے رسول علیہ الصلوٰۃ والسلام سے درخت کے نیچے بیعت کی تواللہ تعالیٰ ان سے راضی ہوا

*(📗سبع سنابل شریف صفحہ 104/105 مطبوعہ رضوی کتاب گھر بھیونڈی مہاراشٹر )* 

بوقت بیعت مرشد کے ہاتھ میں ہاتھ دینا سنت ہے

جیساکہ حضرت حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں  

بیعت کرتے وقت مرشد کے ہاتھ میں ہاتھ دینا سنت ہے

*(📘شان حبیب الرحمان صفحہ 172 مطبوعہ رضا اکیڈمی ممبئی )*


🔍صورت مسٸولہ میں 

زیدکا یہ قول کہ ہاتھ میں ہاتھ دئیے بغیر بیعت نہیں ہوسکتی غلط ہے 

کیونکہ __________   !!! 

ہاتھ میں ہاتھ دینا شراٸط بیعت میں سے نہیں اگر کوئی شخص کسی دوری کے سبب یا کسی عذر کے تحت مرشد کے ہاتھ پر ہاتھ نہ دے سکا فقط زبانی اقرار کر لیا تو بیعت کے لئے کافی ہے

جیساکہ سرکار اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا قادری بریلوی قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں 

*جب وفد ثقیف حاضر بارگاہ اقدس ہوۓ اور دست انور پر بیعتیں کیں ان میں ایک صاحب کو ( جذام کا ) عارضہ تھا حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرما یا کہ ارجع فقد بایعناک* واپس جاٶ تمہاری بیعت ہو گٸ یعنی زبانی کافی ھے مصافحہ نہ ہونا مانع بیعت نہیں 

*(📚فتاوی رضویہ، ج،  ٩ ،ص ،  ٢١٨ ،رضا فاٶنڈیشن لاہور )*

 


*🔹واللہ اعلم و رسولہ🔹*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــہ*

*حضرت علامہ مولانا ابوالاحسان محمد مشتاق احمد قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مہاراشٹر*

*۲۴ صفرالمظفر ٢۴۴۱؁ھ بروز سوموار* https://wa.me/+919838501782

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت علامہ جابرالقادری صاحب قبلہ*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*المشتـــہر؛*

*منتظمین فیضان غوث وخواجہ گروپ*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟