قسم کفارا کیسے ادا کریں

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ تمام علماء کرام ومفتیان عظام کی بارگاہ میں سوال ہے کہ اگرکوئ قسم کھالے تواس کا کفارہ کیاہے 

محمدصابرعلی نظامی گونڈہ


وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب اللھم ہدایۃ الحق والصواب 


قــــســـــــم کا کــفـــارہ

 قسم کا کفارہ لازم ہوگا کہ دس مسکینوں کو دونوں وقت پیٹ بھر کر کھانا کھلائے یا دس مسکینوں کو جوڑے (کپڑے کے) دے یا دس مسکینوں کو فی مسکین ایک صاع جَو یا نصف صاع گیہوں یا اس کی قیمت دے الخ. اور جس سے یہ نہ ہوسکے وہ تین روزے رکھے۔ (فتاوی رضویہ، ٥٠٧/١٣).

وقال: اور کفارہ ایک غلام آزاد کرنا یادس مسکینوں کو متوسط کھانا یا کپڑا دینا جو تین مہینہ سے زیادہ چلے اور سب بدن ڈھک لے، اور جو کچھ نہ ہوسکے تو متواتر تین روزے رکھناہے. (فتاوی رضویہ، ٤٩٩/١٣)

واللہ تعـــالیٰ ورســــولہ اعلـــــم


کتبــــــــہ

گدائے حضور تاج الشریعہ 

 محمدعارف رضوی قادری انٹیاتھوک بازار گونڈہ یوپی

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟