ترک وتر کی امامت کیسی؟
*🔸ترک وتر کی امامت کیسی؟🔸*
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے ذیل کے بارے میں کہ امام اگر سنت مؤکدہ اور وتر کبھی نہیں پڑھتا ہو تو اس کے پیچھے نماز پھڑھنا کیسا ہے....
برائے مہربانی تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں
*🌹سائل اسرار احمد نظامی🌹*
ا__________❣⚜❣___________
*📝الجواب اللھم ہدایة الحق والصواب ⇩*
صورت مسئولہ میں اگر اتنا وقت باقی ہے کہ سنت پڑھ لینےکے بعد فرض اداکرےگا تو سنتوں کے پڑھنے کے بعدنماز پڑھاے فجر کی سنت کی تاکید بہت زیادہ ہے یہاں تک کہ قریب بوجوب ہے
بلکہ بعض فقہاء اس کے وجوب کے قائل ہیں اگر سنت فجر بغیر پڑھے ہوئے امامت کرے تو اس کاترک لازم آئےگا کہ اب اس کی قضا بھی نہیں اور بلاشبہ بے عزر سنت فجر کا ترک اسائت ہے اور ظہر کی سنتیں اگر چہ بعد فرض پڑھ لے گا مگر بلا عزر اس کو اس کی جگہ سے ہٹانا بھی بُرا ہے کہ سنت قبلیہ میں اصل سنت یہی ہے کہ وہ فرض سے قبل پڑھیجائے جماعت قائم ہو چکنے کے بعد مقتدی کا جماعت میں مشغول ہونا اور سنت کا مئوخر کر نا عزر شرعی کی وجہ سے ہے مگر بلاوجہ امام کا مؤخر کرنا سنت کے خلا ف ہے.
لہٰذا ایسا کرنے پر نماز تو ہو جائے گی مگر امام نے بُراکیا اور اگر مؤخر کرنے کی عادت کرلی ہے اور بار بار ہی کرتا ہے تو گنہگاربھی ہو گا.
📄فتاوی بحرالعلوم میں فتاوی رضویہ کے حوالہ سے ہے.
*" قول الامامالاجل فجر الا سلام ان تارك السنته الموكدته يستوجب الاساءای بنفس الترک وکراہتہ ای تحریمیتہ ای عند الاعتیار..*
*(📙جلد اول. ص. 384.)*
یعنی سنت مؤکدہ کو چھوڑنے والے نے بُرا کیا اور اس کی عادت بنالینا مکروہ تحریمی ہے
📃اور حدیث پاک میں ہے.
*" قال علیہ الصلاۃ والسلام من ترک اربعا قبل الظہر لم تنلہ شفاعتی.*
حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے ظہر سے پہلے کی چار سنت کو چھوڑ دیا اسے میری شفاعت حاصل نہ ہوگی
*(📘در مختار. جلد دوم, ص. 548)*
وتر چھوڑنے والے امام کی اقتداء مکروہ تحریمی ہے- جتنی نماز پڑھیں ہیں سب کا اعادہ واجب ہے ،
اور ایسا امام فاسق ہے جب تک صدق دل سے توبہ نہ کر لے اس وقت تک اسے امام بنانا ناجائز ہے -
لہٰذا فاسق کی اقتداء میں پڑھئی ہوئی نماز کا لوٹا نا واجب ہے
📜شا مى ، میں ہے
*- كل صلاة أديت مع الكراهة تجب اعادتها"*
*(فتاوی بحر العلوم جلد اول ص ۴۲۱ /۴۲۲ )*
*🌹واللہ تعالی ورسولہ اعلم🌹*
ا__________❣⚜❣___________
*✍🏻کــــــتـــــــبـــــہ*
*شرف قلم احمد ربانی سمنانی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی کشن گنج بہار*
*🗓 ۱۱ اکتوبر بروز جمعہ ۲۰۱۹ عیسوی*
*رابطہ* https://wa.me/+918521063835
ا___________❣⚜❣__________
*✅الجواب صحيح والمجيب نجيح فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم الحدیث والافتاء بجامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی*
*✅الجواب صحیح و صواب محمد رضا امجدی دار العلوم چشتیہ رضویہ کشن گڑھ اجمیر شریف المتوطن ہرپوروا باجپٹی سیتا مڑھی بھار*
ا___________❣⚜❣__________
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
ا___________❣⚜❣__________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فیضان غـوث وخـواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی*
ا__________❣⚜❣___________
Comments
Post a Comment