جشن میلاد منانا کیسا ھے
[ السلام علیکم
اگر کسی کے پاس یوم پیدائش منانے کے تعلق سے پوسٹ ہو تو ارسال فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی
جائز ہے کہ نہیں کس شرط کے ساتھ ہو
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ
الجواب، افسوس کے جن کے صدقہ میں دنیا جنت یعنی سب کچھ بنایا گیا اس ہستی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا یوم پیدائش منانے کے لئے ثبوت مانگا جاتا ہے اللہ کی پناہ
سب سے اکمل ثبوت یہی ہے کہ جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے کسی نے سوال کیا کہ آپ پیر کا روزہ کیوں رکھتے ہیں؟ تو حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے جواب میں ارشاد فرمایا
ذاک یوم ولدت فیہ یعنی اسی دن میری پیدائش ہوئی( صحیح مسلم شریف، ص 520 ۔رقم 1162.
2-- مسند امام احمد بن حنبل جلد 37 ص 244. رقم، 22550
3-- سنن الکبری النسائی، جلد 3 ،ص 214. رقم 2790
4. مواہب الدنیہ، جلد 1 ص 143)
اس حدیث پاک میں : یوم ولادت " مذکور ہے یعنی یوم پیدائش، اس سے پتہ چلا کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم یوم پیدائش مناتے تھے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اپنی یوم پیدائش روزہ رکھ کر مناتے تھے یہ حدیث شریف نفس یوم پیدائش منانے کے لئے کافی ہے اب رہی بات آج کل کا میلاد شریف کے ذریعہ منانا تو اس کی شروعات شاہ اربل مظفر بادشاہ نے مروجہ میلاد شریف کے طور پر کیا اور اس میں بے شمار علماء، مشائخ، ائمہ شامل ہوتے تھے کسی سے کوئی انکار ثابت نہیں یے اس سے ظاہر ہوگیا کہ یوم پیدائش روزہ رکھ کر منانا جائز، پھر میلاد النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم منعقد کرکے منانا جائز پھر جلوس محمدی نکال کر منانا جائز یعنی کوئی بھی جائز طریقہ سے منانا جائز ہے کیونکہ ہر دور میں الگ الگ منایا گیا ہے
2- شیخ السلام شیخ محمد عابد، السندی الانصاری رحمتہ اللہ علیہ نے تحریر فرمایا، یوم مولدہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ذبح ابو بکر الصدق مائۃ ناقۃ و تصدق بھا، یعنی حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کےپیدائش کے دن حضرت امیر المؤمنین ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سو اونٹ ذبح کرکے صدقہ کیا
3-- اسی طرح، تصدق ابوہریرۃ فی ذالک بثلاثہ اقراص من شعیر یعنی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے( میلاد النبی کے دن ) تین بڑے برتن گندم سے بھر کر صدقہ کئے( حکم اطعام الطعام فی مناسبات الفرع اوالترح ص132)
اس سے پتہ چلا کہ ہر شخص نے اپنے اعتبار سے یوم پیدائش منایا اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کی ممانعت میں کوئی نص نہیں ہے اور جب منع نہیں ہے تو ہر جائز طریقہ سے منانا جائز ہے
فقیر محمد ثناء اللہ خان ثناء القادری
مرپا شریف
Comments
Post a Comment