*❣دوران عدت عورت کو کن کن سے پردہ کرنا ضروری ہے
*❣دوران عدت عورت کو کن کن سے پردہ کرنا ضروری ہے💕*
السلام علیکم
جب شوہر کا انتقال ہو جاۓ تو اُس کے بعد عورت عدت میں اِن میں سے کس کے سامنے آسکتی ہے اور کس کے سامنے نہیں آسکتی ہے۔ اور جس کے سامنے نہیں آسکتی تو اُس سے فون پر بات کر سکتی ہے یا نہیں؟
۱۔ بیٹی کے شوہر مطلب سگے داماد کے سامنے
۲۔ سگے بھائی کی بیٹی کے شوہر کے سامنے مطلب سگے بھائی کا داماد
۳۔ سگے بھائی کے بالغ لڑکوں کے سامنے
۴۔ سگی بہن کے بالغ لڑکوں کے سامنے
*🔸سائل رضوان بہرائچ یوپی🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب* مذکورہ سوال میں سے صرف سگے بھائی کے داماد سے پردہ کرے کیونکہ وہ غیر محرم ہے اور رہی فون پر بات تو غیر محرم کی بات چیت آمنے سامنے ہو یا مبائل فون پر یا میسج یا شوشل میڈیا کے ذریعہ اللہ تعالٰی نے ایک ہی اصول ضابطہ قائم فرمایا ہے
*( 📂 سورہ احزاب آیت ۵۳ )*
💕 اس آیت کی شان نزول کے بارے میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضور صل اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا یارسول اللہ کاش آپ اپنی بیویو کو پردے کا حکم دیتے کہ انکے پاس اچھے برے لوگ دینی دنیاوی مسائل پر بات کرتے ہیں اس پر یہ پردہ کی آیت نازل ہوئی
*( 📘صحیح بخاری ح نمبر ۴۰۲ )*
📌اس سے ظاہر ہے کہ غیر محرم مرد و عورت بہت ضروری اہم کام کی بات کرسکتے ہیں جبکہ شرعی ضرورت ہو اور گپ شپ لڑانے کی اجازت شرعا نہیں ہے جو آج بھی کوئی شرع شریف کے ضابطوں کی پابندی کرے تو انکی گفتگو میں کوئی حرج نہیں ہے
باقی سب کے سامنے آسکتی ہے کیونکہ وہ سب اس کے محرم ہیں
📜اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت مُجَدِّدِ دين وملّت مولانا الشاہ امام احمد رضا خان عليہ رحمة الرحمن فرماتے ہيں "
جن سے نِکاح ہمیشہ کو حرام ہے کبھی حلال نہيں ہو سکتا مگر وجہِ حُرمت ( یعنی نکاح حرام ہونے کی وجہ ) عِلاقۂ نَسَب ( خُونی رشتہ ) نہيں بلکہ عِلاقۂ رَضاعت ( یعنی دودھ کا رشتہ ) ہے جیسے دودھ کے رشتے سے باپ ، دادا ، نانا ، بھائی ، بھتیجا ، بھانجا ، چچا ، ماموں ، بیٹا ، پوتا ، نواسہ ، يا عِلاقۂ صِہر ( سُسرالی رشتہ) ہو جیسے خُسر ( یعنی سُسر ) ، ساس ، داماد ، بہو ، ان سب سے نہ پردہ واجِب ہے نہ نا دُرُست ہے ، ( یعنی ان سے پردہ ) کرنا نہ کرنا دونوں جائز ، اور بحالتِ جوانی يا اِحتِمالِ فتنہ ( یعنی فتنے کے اِمکان میں) پردہ کرنا ہی مناسِب " اھ
*( 📚 فتاوٰی رضويہ جدید کتاب الحظر و الاباحة ج ۲۲ ص ۲۳۵ )*
*🔹وھو سبحانہ تعالی ورسولہ اعلم بالصواب🔹*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*شرف قلم حضرت مولانا محمد سلیم قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی تلہر شاہجہاں پور یوپی یوپی*
*🗓 ۴ فروری ٠٢٠٢ء مطابق ۹ جمادی الآخر ۱۴۴۱ھ بروز منگل*
*رابطہ* https://wa.me/+919889920517
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فیضان غـوث وخـواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
Comments
Post a Comment