مؤمن اور مسلمان میں کیا فرق ہے ؟

 🕋 مؤمن اور مسلمان میں کیا فرق ہے ؟

ا==================|

📡 سوال:

ایک سوال ہے مؤمن اور مسلمان میں فرق کیا ہے جواب عنایت فرمائیں اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر دے گا 


سائل محمد راحت پیلی بھیت شریف یوپی

ا==================|

✍ الجواب بعون الملک الوہاب


📜 مومن اور مسلم میں کوئی خاص فرق نہیں ہے دونوں مترادف لفظ ہے یعنی ہر ایک کا دوسرے پر اطلاق ہوتا ہےمگر بعض اہل علم نے کہا ہے کہ ایمان کا درجہ اسلام سے بڑا ہے۔


🔮 مسلم کی تعریف میں فرمایا:

’المُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ المُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَیَدِهِ،،


📝 صحیح البخاری : 

بَابٌ: المُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ المُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَیَدِهِ،رقم. 


📖 یعنی کامل مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان سلامت رہیں۔ 


🔮 لیکن مومن کے بارے میں فرمایا.

،، اَلْمُوْمِنَ مَنْ اٰمَنَ النَّاسَ بِوَائِقَه،،

مسند ابو داؤد الطیالسی.


📚 مصنف ابن ابی شیبة،رقم:۲۲ ۲۵۴

 

📖 یعنی ایمان کا تعلق باطنی امور سے ہوتا ہے جب کہ اسلام کا ظواہر سے اس کی واضح مثال حدیث جبریل اور قصہ ٔ وفد عبد القیس میں ہے.


🔮 حدیث جبریل میں ایمان کی تعریف باطنی امور سے کی گئی ہے۔ 

’الإِیمَانُ أَنْ تُؤْمِنَ بِاللَّهِ وَمَلاَئِکَتِهِ، وَکُتُبِهِ، وَبِلِقَائِهِ، وَرُسُلِهِ وَتُؤْمِنَ بِالْبَعْثِ.


🔮 صحیح البخاری

،بَابُ سُؤَالِ جِبْرِیلَ النَّبِیَّ صَلَّی اللهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الإِیمَانِ، وَالإِسْلاَمِ، وَالإِحْسَانِ، وَعِلْمِ السَّاعَةِ.


🔮 اہل سنت وجماعت کے نزدیک ایمان کی تعریف یہ ہے:

’’الإقرار بالقلب، والنطق باللسان، والعمل بالجوارح‘‘


📖 دل سے اقرار(تصدیق)، زبان کا قول (اقرار)، اور اعضاء وجوارح کے ساتھ عمل)۔


واللہ ورسولہ اعلم بالصواب

ا==================|

🖊شرف قلم: 

مفتی محمد شہروز عالم اکرمی کلکتہ

(مدظلہ النوراني)

دار العلوم قادر یہ حبیبہ، فیل خانہ، ہوڑہ، بنگال

 ا===================|

🖥 المشتہر: 

اسلامی سوالات و جوابات گروپ

مولانا نظر الاسلام رضوی مصباحی

(مدظلہ العالي)

📱موبائل: +919580557407

ا===================|

🔑 ٹیلی گرام لنک :

لنک t.me/islamisawalatojawabat

ا===================|

#مومن                    #اسلام

#ایمان                     #احسان

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟