کیانبی علیہ السلام کا علم غیب قرآن مجید سے ثابت ہے ؟🌹*

 *🌹کیانبی علیہ السلام کا علم غیب قرآن مجید سے ثابت ہے ؟🌹*


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مجھے قرآن سے دلیل چاہیئے  کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو علم غیب حاصل ہے یا نہیں کسی بدمذہب کو بتانے کے لئے 

جو اس دلیل پر مجھے یہ کہہ رہا ہے کہ نبی کو علم غیب نہیں 


(اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم) ان سے کہو، "میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں نہ میں غیب کا علم رکھتا ہوں، اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں

القرآن  سورۃ الأنعام  آیت 50




*سائل اسلام رضا بریلی شریف یوپی*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبرکاته*


*اللّٰھم ہدایة الحق والصواب*

آیت کریمہ *" قل لااقول لکم عندی خزائن اللّٰه ولااعلم الغیب "*

ترجمہ 

تم فرمادو کہ میں تم سے نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ یہ کہوں کہ میں آپ (یعنی خود بخود نہیں) غیب جان لیتا ہوں  

اس آیت کریمہ کی توجیہ کے تحت حضرت حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ 

اس آیت کی چارتوجیہں مفسرین نے کی ہیں 

*اول* یہ کہ علم غیب ذاتی کی نفی ہے

*دوم*  یہ کہ کل علم غیب کی نفی ہے 

*تیسرےیہ کہ* کلام تواضع اورانکسار کےطور پر بیان فرمادیاگیاہے 

*چہارم یہ کہ*  آیت کے معنی ہیں کہ میں دعوی نہیں کرتا کہ میں غیب جانتا ہوں یعنی دعوی علم غیب کی نفی ہے نہ کہ علم غیب کی 

تفسیر نیشاپوری میں اس آیت کے ما تحت ہے *" یحتمل ان یکون ولااعلم الغیب عطفا علی لااقول لکم ای قل لااعلم الغیب فیکون فیہ دلالۃ علی ان الغیب بالاستقلال لایعلمہ الااللہ"*

آیت میں یہ احتمال بھی ہے کہ لااعلم کا عطف لااقول پرہو یعنی اےمحبوب فرمادوکہ میں غیب نہیں جانتا 

تواس میں دلالت اس پرہوگی کہ

غیب بالاستقلال یعنی ذاتی سوائے خدا کے کوئی نہیں جانتا 

*(📕جآء الحق حصہ اول صفحہ 90  علم غیب پر اعتراض کےبیان میں )*

حضرت علامہ نظام الدین حسن بن محمد نیشاپوری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ مزید اسی آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ 

حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم توخود فرماتے ہیں 

مجھے ماکان ومایکون کاعلم ملایعنی جوکچھ ہوگزرا اورجوکچھ قیامت تک ہونےوالاہے سب کاعلم مجھے عطا کیا گیا 

*(📘تفسیر نیشاپوری الانعام تحت الآیۃ)*

سوال میں مذکورہ آیت کریمہ کا دوسرا حصہ 

*ولااقول لکم انی ملک* 

یعنی اور نہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں تو اس بابت 

حضرت حکیم الامت علیہ الرحمہ لکھتے ہیں کہ اس آیت میں لااقول دوجگہ ہے 

پہلا اقول کے بعد دوچیزوں کا ذکر ہے کہ میں نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ غیب جانتا ہوں 

دوسرے لا اقول کے بعد صرف ایک چیز کا ذکر ہے کہ میں دعویٰ نہیں کرتا کہ میں فرشتہ ہوں 

اس لئے پہلے دو میں تودعوے کی نفی ہے اور مدعی کاثبوت اور دوسرے قول میں دعویٰ اور مدعی دونوں کی نفی ہے یعنی میرے پاس اللہ کے خزانے بھی ہیں اور میں غیب بھی جانتا ہوں مگر ان کادعوی نہیں کرتا 

*(📒حوالہ سابق صفحہ 91/92 )* 


اب علم غیب نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر دلیل قرآنی ملاحظہ فرمائیں 

رب قدیر وکریم جل شانہ ارشاد فرماتا ہے

*" وماکان اللہ لیطلعکم علی الغیب ولکن اللّٰه یجتبی من رسله من یشآء "*

*(📗پارہ 4 سورہ آل عمران آیت 179)*

ترجمہ

اللہ کی شان نہیں ہے کہ اےعام لوگو تمہیں غیب کا علم دے ہاں اللہ چن لیتا ہے اپنے رسولوں سےجسےچاہے


اور فرماتا ہے

*" عالم الغیب فلایظهر علی غیبه احدا ' الامن ارتضی من رسول "*

*(📕پارہ 29سورہ جن آیت 26/27)*

ترجمہ

غیب کاجاننے والا اپنےغیب پر صرف اپنےپسندیدہ رسولوں ہی کو آگاہ فرماتا ہے ہرکسی کویہ

(علم) نہیں دیتا

اور فرماتا ہے

*" وماھوعلی الغیب بضنین "*

*(📚پارہ 30 سورہ تکویر آیت 24)*

ترجمہ

اور یہ نبی غیب بتانے میں بخیل نہیں

اور فرماتا ہے

*" تلک من انبآءالغیب نوحیھا الیک "*

*(📘پارہ 12 سورہ ھود آیت 49)*

ترجمہ

اے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم یہ غیب کی خبریں ہیں ہم تمہاری طرف وحی کرتے ہیں


اور فرماتا ہے

*" ذالک من انبآءالغیب نوحیه الیک "*

*(📙پارہ 3 سورہ آل عمران آیت 44)*

ترجمہ

اے میرے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم یہ غیب کی خبریں ہیں کہ ہم خفیہ طور پر تمہیں بتاتے ہیں


ان تمام قرآنی دلائل سے ثابت ہوا کہ سرکار اعظم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی عطا سے علم غیب پر آگاہ ہیں

*(📒صراط الابرار صفحہ 25 )*


الحاصل 

حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ پاک نے علم غیب عطا فرمایا ہے 


*ہاں*  !!! 


ہمیشہ یہ یاد رہے کہ 

اللہ پاک کا علم ذاتی ابدی قدیم ہے اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا علم عطائی ہے

یعنی اللہ پاک کی عطا سے ہے

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری بریلوی قدس سرہ العزیز

فرماتے ہیں

اور کوئی غیب کیا تم سے نہاں ہو بھلا

جب نہ خداہی چھپا تم پہ کروڑوں درود


*🔹واللہ اعلم و رسولہ🔹*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــہ*

*حضرت علامہ مولانا ابوالاحسان محمد مشتاق احمد قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مہاراشٹر*

*۱۴ ربیع الاول ٢۴۴۱؁ھ بروز اتوار* https://wa.me/+919838501782

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*✅الجواب صحیح وصواب حضرت علامہ و مولانا جابرالقادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*المشتـــہر؛*

*منتظمین فیضان غوث وخواجہ گروپ*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟