عالم برزخ کا بیان

 *عالم برزخ کا بیان*


دنیا اور آخرت کے درمیان ایک عالم ہے جس کو برزخ کہتے ہیں، مرنے کے بعد اور قیامت سے پہلے تمام انس وجن کو حسبِ مراتب اس میں رہنا ہوتا ہے، اس دنیا سے بہت بڑا ہے،دنیا کے ساتھ برزخ کو وہی نسبت ہے جو ماں کے پیٹ کے ساتھ دنیا کو، برزخ میں کسی کو آرام ہے اور کسی کو تکلیف۔


*عقیدہ نمبر (١)*

ہر شخص کی جتنی زندگی مقرر ہے اس میں نہ زیادتی ہو سکتی ہے نہ کمی، جب زندگی کا وقت پورا ہو جاتا ہے  اس وقت حضرت عزرائیل علیہ السلام قبضِ روح کے لئے آتے ہیں، اور اس شخص کے دہنے با آئے جہاں تک نگاہ کام کرتی ہے فرشتے دیکھائی دیتے ہیں،مسلمانوں کے آس پاس رحمت کے فرشتے ہوتے ہیں اور کافر کے دہنے بائیں عذاب کے۔

اس وقت ہر شخص پر اسلام کی حقانیت آفتاب سے زیادہ روشن ہوجاتی ہے،مگر اس وقت کا ایمان معتبر نہیں، اس لیے کہ حکم  ایمان بالغیب کا نام ہے اور اب غیب نہ رہا،بلکہ یہ چیزیں مشاہد ہوگئیں۔


*بہار شریعت جلد اوَّل حصَّہ اوَّل صفحہ نمبر (٩٨)* 


(٢٢ربیعُ النُّور شریف١٤٤٢ھ/یوم الاثنین/دوشنبہ/بروزسوموار) 🌴🌴🌹🌹🌴🌴

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟