*❣️گڈ مورننگ کہنا کیسا ھے؟ ❣️*

 *❣️گڈ مورننگ کہنا کیسا؟ ❣️*


السلام علیکم 

کیا گوڈ مورنگ کہنا جائز ھے ؟

جلد جواب سے نوازیں

*فخرازھرچینل لنک*

https://t.me/fakhreazhar

*سائل شکیل اختر فریدپوری*

اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبرکاته*


*اللّٰھم ہدایة الحق والصواب*

ایک مسلمان کی جب دوسرے مسلمان سے ملاقات ہو تو حکم یہ ہے کہ

ایک کہے السلام علیکم 

تو دوسرا کہے وعلیکم السلام 


صحیح بخاری ومسلم میں حضرت حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے فرمایا کہ

اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو ان کی صورت پرپیدا فرمایا ان کاقد ساٹھ ہاتھ کا تھا جب پیداکیا یہ فرمایاکہ ان فرشتوں کے پاس جاؤ اور سلام کرو اور سنو کہ وہ تمہیں کیا جواب دیتے ہیں جو کچھ وہ تحیت کریں وہی تمہاری اورتمہاری ذریت کی تحیت ہے حضرت آدم علیہ السلام نے ان کے پاس جاکر

*السلام علیکم* کہا انہوں نے کہا *وعلیک السلام و رحمۃاللہ*

 حضور نےفرمایاکہ جواب میں ملائکہ نے ورحمۃ اللہ زیادہ کیا

*(📗اسلامی اخلاق وآداب صفحہ 107 مطبوعہ المجمع الاسلامی مبارک پور )*

ترمذی میں بروایت عمروبن شعیب عن ابیہ عن جدہ ہے کہ 

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ 

جو ہمارے غیر کے ساتھ تشبہ کرے وہ ہم میں سے نہیں 

یہود و نصاریٰ کے ساتھ تشبہ نہ کرو یہودیوں کا سلام انگلیوں کےاشارے سے ہے اور نصاری کاہتھیلیوں کےاشارے سے ہے

*(📒حوالہ سابق صفحہ 111)*


حضرت صدرالشریعہ علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ 

اس زمانے میں کئی طرح کے سلام لوگوں نے ایجاد کرلئے ہیں ان میں سب سے برا یہ ہے بعض لوگ کہتے ہیں *بندگی عرض*

یہ لفظ ہرگز نہ کہا جائے 

بعض لوگ *آداب عرض* کہتے ہیں 


اگرچہ ________  !!!

 اس میں اتنی برائی نہیں مگر سنت کے خلاف ہے 

*(📘المرجع السابق صفحہ 117 )*


صورت مسئولہ میں گڈمورنگ

انگریزوں کا ایجاد کردہ سلام ہے جب ایک دوسرے سےصبح کے وقت ملتے ہیں

تو دونوں گوڈ مورنگ کہتے ہیں 

دوپہر کوجب ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو دونوں گوڈ آفٹر نون کہتے ہیں اورجب رات میں ملتے ہیں تو دونوں  گوڈنائٹ کہتے ہیں مطلب تمہاری صبح اچھی ہوتمہارا دوپہر اچھا تمہاری رات اچھی ہو


لہذا __________.!!!


مسلمان مسلمان سے ملاقات کے وقت انگریزوں کے ایجادکردہ سلام کونہ کہے کہ یہ تعلیمات نبوی کے سراسر خلاف اور یہ انگریزی سلام مسلمان سے مسلمان کے ملاقات کےوقت کہنا جائز نہیں 


بلکہ ___________  !!! 


جب ایک مسلمان کی دوسرے مسلمان سے ملاقات ہوتوایک 

السلام علیکم کہے دوسرا وعلیکم السلام کہے

نیز اس میں ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 کا اضافہ کرسکتے ہیں کہ تحیت کےالفاظ جتنے زیادہ ہوں گے نیکیاں بھی زیادہ ہوں گی


*🔹واللہ اعلم و رسولہ🔹*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــہ*

*حضرت علامہ مولانا ابوالاحسان محمد مشتاق احمد قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مہاراشٹر*

*۲۷ ربیع الاول ٢۴۴۱؁ھ بروز اتوار* https://wa.me/+919838501782

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح ابو حنیفہ محمد اکبر اشرفی رضوی، مانخورد ممبئی*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*المشتـــہر؛*

*منتظمین فیضان غوث وخواجہ گروپ*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟