کیا شوہر اپنی بیوی سے حیض یا نفاس کی حالت میں اس کے ہاتھ سے منی نکلوا سکتا ہے ؟

 *سوال نمبر 312:*

کیا شوہر اپنی بیوی سے حیض یا نفاس کی حالت میں اس کے ہاتھ سے منی نکلوا سکتا ہے ؟

سائل : عبدالقدیر قادری

*بسمہ تعالیٰ*

*الجواب بعون الملک الوھّاب*

*اللھم ھدایۃ الحق و الصواب*

اگر بیوی حیض یا نفاس کی حالت میں ہو اور شوہر پر شہوت کا غلبہ ہو تو اس کے ہاتھ سے منی نکلوا سکتا ہے اور یہ مشت زنی کے حکم میں نہیں آئے گا لیکن عام حالات میں اس سے بچنا چاہیے کہ بیوی کے ہاتھ کے ذریعے منی نکلوانا مکروہِ تنزیہی (یعنی شرعاً ناپسندیدہ عمل) ہے البتہ ایسا کروانے والا گناہگار نہیں ہوگا.

چنانچہ عمدۃ المحققین علامہ محمد امین بن عمر بن عبدالعزیز عابدین شامی دمشقی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں :

*"و یجوز أن یستمنی بید زوجتہ و خادمتہ اھ۔ و سیذکر الشارح فی الحدود عن الجوہرة أنہ یکرہ و لعل المراد بہ کراھة التنزیہ، فلا ینافی قول المعراج یجوز تأمل"*

اور اپنی بیوی یا لونڈی کے ہاتھ سے منی نکلوانا جائز ہے۔ اور عنقریب شارح رحمۃ اللہ علیہ کتاب الحدود میں جوھرہ کے حوالے سے ذکر فرمائیں گے کہ یہ مکروہ ہے اور شاید اس سے مراد مکروہِ تنزیہی ہے پس یہ معراج کے قول یجوز (جائز ہے) کے منافی نہیں ہے۔

*(درالمحتار علی الدر المختار، باب ما یفسد الصوم و ما لا یفسدہ، مطلب : في حکم الاستمناء بالکف، جلد 3، صفحہ 426، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)*

درمختار میں ہے :

*"فی الجوہرة : الاستمناء حرام، وفیہ التعزیر، و لو مکن امرأتہ أو أمتہ من العبث بذکرہ فأنزل کرہ و لا شیء علیہ"*

جوہرہ میں ہے کہ استمناء (مشت زنی) حرام ہے اور اس میں تعزیر ہے اور اگر اپنی بیوی یا لونڈی کو اپنے ذکر (آلہ تناسل) کے ساتھ کھیلنے کی قدرت دی پھر انزال کر لیا تو مکروہ ہے اور اس پر کوئی چیز (یعنی حد، تعزیر. اور گناہ) نہیں ہے۔

علامہ علاء الدین حصکفی رحمۃ اللہ علیہ کے قول *"کرہ"* کے تحت علامی شامی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں :

*"الظاھر انھا کراھۃ تنزیہ، لان ذلک بمنزلۃ ما لو انزل بتفخیذ او تبطین"*

ظاہر ہے کہ یہ مکروہِ تنزیہی ہے اس لئے یہ اس کے مرتبہ میں ہے کہ اگر وہ ران یا پیٹ پر رگڑنے کے ساتھ انزال کرلے (منی نکالے۔) 

*(رد المحتار علی الدر المختار، کتاب الحدود، باب الوطئ الذي یوجب و الذی لا یوجبہ، جلد 6، صفحہ 44، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)*

واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم

کتبہ 

*ابواسیدعبیدرضامدنی* 

13/11/2020

03068209672

*تصدیق و تصحیح :*

الجواب صحیح والمجیب مصیب۔

*مفتی و حکیم محمد عارف محمود خان معطر قادری، مرکزی دارالافتاء اہلسنت میانوالی۔*

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟