غیر محرم مرد اور غیر محرم عورت ایک کمرہ میں بند ہو تو ان دونوں پر زنا کا حکم لگے گا یا نہیں
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کیا فر تے ہیں علماء دین کے اگر ایک غیر محرم مرد اور غیر محرم عورت ایک کمرہ میں بند ہو تو ان دونوں پر زنا کا حکم لگے گا یا نہیں مکمل جواب عنایت فرمائیں عین کرم ہوگا سائل محمد زبیر احمد مقام مو جو لیا بازار پو سٹ پکر یا ضلع سیتا مڑھی بہار
____________________________________
وعلیکم السلام و رحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب اللہم ہدایۃ الحق والصواب
مرد عورت کے ساتھ جب تنہائی میں ہوتا ہے تو تیسرا شیطان ہوتا ہے
اور شیطان آدمیوں کے جسم میں خون کی طرح تیرتا ہے
یعنی جب مردعورت کے ساتھ تنہائی میں ہوتا ہے تو شیطان
کو بہکاتے دیر نہیں لگتی
حضرت صدرالشریعہ علیہ الرحمۃ والرضوان ترمذی شریف کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں کہ
ترمذی نے حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے فرمایا جب مردعورت کے ساتھ تنہائی میں ہوتا ہے تو تیسرا شیطان ہوتا ہے
ترمذی نے حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے فرمایا جن عورتوں کے شوہر غائب ہیں ان کے پاس نہ جاؤ کہ شیطان تم میں خون کی طرح تیرتا ہے یعنی شیطان کوبہکاتے دیر نہیں لگتی
(اسلامی اخلاق و آداب صفحہ 93 مطبوعہ المجع الاسلامی مبارک پور)
نیز فرماتے ہیں
اجنبیہ عورت کے ساتھ خلوت یعنی دونوں کاایک مکان میں تنہا ہونا حرام ہے ہاں اگروہ بالکل بوڑھی ہے کہ شہوت کےقابل نہ ہو تو خلوت ہوسکتی ہے
(المرجع السابق صفحہ 101 )
اس سے بخوبی واضح ہوگیا کہ
اجنبیہ عورت کے ساتھ مرد کاتنہا مکان میں ہوناحرام ہے
تو اس صورت میں وہ آدمی فعل حرام کےارتکاب کے سبب گنہ گار ہے تائب ہو اور آئندہ اجنبیہ عورت کے ساتھ تنہا مکان میں
نہ جانے نہ رہے
رہا زنا کے حکم کا سوال تو
تاوقتیکہ _________ !!!
شہادت شرعی سے زنا ثابت نہ ہوجائے الزام لگانا جائز نہیں
(دعوت شریعت صفحہ 250 )
واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم
ابوالاحسان قادری رضوی غفرلہ
Comments
Post a Comment