تاش کھیلنے والے اور گانے سننے والے کو سلام کرناکیسا ہے؟❣️*

 *❣️تاش کھیلنے والے اور گانے سننے والے کو سلام کرناکیسا ہے؟❣️*


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیافرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل میں کہ اگر کوئی مسلمان گانے بجا رہا ہو ، یا تاش کھیل رہا ہو

یا باتوں میں مشغول ہو

تو ایسی صورت میں ان لوگوں کو سلام کرنا چاہئے یا نہیں

اگر باتوں کے درمیان سلام کیا اور انہوں نے جواب نہیں دیا تو گنہگار کون ہوگا

برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا




*المستفتی عبدالکلام رضوی بریلی شریف یوپی*

اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم*

*اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ :*

صورت مسؤلہ میں گانے سننا تاش کھیلنا یہ اشخاص فاسق ہیں فاسق کو سلام ابتدا مکروہ ہے


📑درمختار میں ہے

*السَّلَامُ عَلَى الْفَاسِقِ لَوْ مُعْلِنًا '*

اسی میں ہے

*وَ كُرِهَ تَحْرِيمًا اللَّعِبُ بِالنَّرْدِ وَ كَذَا الشِّطْرَنْجِ*


📄فتاویٰ ھندیہ میں ہے

*وَاخْتُلِفَ فِي السَّلَامِ عَلَى الْفُسَّاقِ فِي الْأَصَحِّ أَنَّهُ لَا يَبْدَأُ بِالسَّلَامِ، كَذَا فِي التُّمُرْتَاشِيِّ.*

اور تاش شطرنج کی طرح ایک کھیل ہے اور ان کو سلام کرنے کے بارے میں فقہاء کے مختلف آراء ہیں بعض سلام کرنے کو جائز کہتے ہیں بعض منع کرتے اور امام ابو یوسف علیہ الرحمہ سلام کرنے کو مکروہ فرماتے ہیں ،


📃جیسا کہ فتاویٰ ھندیہ میں ہے

*أَبُو حَنِيفَةَ - رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى - بِالتَّسْلِيمِ عَلَى مَنْ يَلْعَبُ بِالشِّطْرَنْجِ بَأْسًا لِيَشْغَلَهُ ذَلِكَ عَمَّا هُوَ فِيهِ، وَكَرِهَ أَبُو يُوسُفَ - رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى - ذَلِكَ تَحْقِيرًا لَهُمْ، كَذَا فِي الذَّخِيرَةِ.*

*(📒الفتاوی الھندیۃ‘‘،کتاب الکراھیۃ، الباب السابع في السلام،ج۵،ص۳۲۶ دار الفکر بیروت)*


📜بہار شریعت میں حضور صدر الشریعہ و بدر الطریقہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں

جو لوگ شطرنج کھیل رہے ہوں   ان کو سلام کیا جائے یا نہ کیا جائے، جو علما سلام کرنے کو جائز فرماتے ہیں  ۔ وہ یہ کہتے ہیں کہ سلام اس مقصد سے کریں کہ اتنی دیر تک کہ وہ جواب دیں گے، کھیل سے باز رہیں گے۔ یہ سلام ان کو معصیت سے بچانے کے لیے ہے، اگرچہ اتنی ہی دیر تک سہی۔ جو فرماتے ہیں کہ سلام کرنا ناجائز ہے ان کا مقصد زجرو توبیخ ہے کہ اس میں ان کی تذلیل ہے۔

*(📕بہار شریعت حصہ شانزدہم ٤٤٦ )*

اور باتوں میں مشغول ہو تو سلام کرے تو زور سے کرے تاکہ وہ سن لے اور جواب دے سننے کے بعد اس پر جواب واجب نہ دینے پر گنہگار ہوگا ،


*🔸ھذا ما ظہرلی واللہ سبحٰنہ تعالیٰ اعلم بالصواب🔸*

اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــہ*

*حضرت مولانا محمد منظر رضا نوری اکرمی نعیمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دارالعلوم رضویہ قادریہ سمستپورا مشرکھ چھپرہ بہار*

*🗓 ۹ ربیع الآخر ٢۴۴۱؁ھ بروز بدھ* https://wa.me/+919108131135

اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت علامہ ومولانا  جابرالقادری صاحب قبلہ*

اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771

اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*المشتـــہر؛*

*منتظمین فیضان غوث.وخواجہ گروپ*

اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟