*🌹میت دفنانے سے پہلے سلام اور تقریر وغیرہ درست مگر تاخیر کی وجہ سےنہ کرنا چاہیے🌹*
*🌹میت دفنانے سے پہلے سلام اور تقریر وغیرہ درست مگر تاخیر کی وجہ سےنہ کرنا چاہیے🌹*
*اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ*
*کیا فرماتے ہیں مفتیان اہل سنت مسٕلہ ذیل میں میت کو کفن پہنانے کے بعد چاروں طرف سے کھڑے ہو کر بأواز بلند سلام پڑھنا یا نبی سلام علیک*
*پہر دعا کرنا اسکے بعد نماز جنازہ پڑھنا پہر دفن کرنا*
*مسنون اور بہتر طریقہ کیا ہے*
*از روے شرع أگاہ فرماے عین نوزش ہوگی*
*🌹المستفتی : محب اللہ رضوی🌹*
◆ــــــــــــــــــ✦🛸✦ــــــــــــــــــ◆
*وعلیکم السلام و رحمةاللہ و برکاتہ*
*👇🏻الجواب👇🏻* *مذکورہ طریقہ شرعا ممنوع کہ اس میں بلاضرورت دفن میں تاخیر کرنا ہے جس سے شریعت نے منع فرمایا ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ "* *اسرعوا بالجنازة فان تك صالحة فخير تقدمونها اليه وان تك سوى ذالك فشر تضعوا عن رقابكم ذالك " اھ*
*یعنی جنازہ لےجانے میں جلدی کرو کہ اگر نیک آدمی کا جنازہ ہے تو اسے خیر کی طرف جلد پہنچانا چاہئے اور اگر بدکار ہے تو برے کو اپنی گردنوں سے جلد اتار دو " اھ*
*📕 ( الصحیح البخاری : کتاب الجنائز ، باب السرعة الجنائزة ص 371 ، رقم 1315 ، دار المعرفة بیروت )*
*🏷اور امیر المومنین حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "*
*ثلاث لا تؤخرها الصلوة اذا اتت و الجنازة اذاحضرت و الايم اذا وجدت لها كفنا " اھ*
*یعنی تین چیزوں میں دیر نہ کرو نماز جب وقت آجائے اور جنازہ جس وقت حاضر ہو اور زن بے شوہر جب اس کا کفو ملے " اھ*
*📕( الجامع الترمذی : کتاب الجنائز ، باب ماجاء فی تعجیل الجنازة ص 451 ، رقم 1075 دار المعرفة بیروت )*
*📿 اور سنن ابی داود میں حصین انصاری رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " عجلوا فانه لا ينبغى لجيفة مسلم ان تحبس بين ظهر انى اهله " اھ*
*یعنی جلدی کرو مسلمان کے جنازہ کا اپنے گھر والوں میں رکا رہنا مناسب نہیں " اھ*
*📙( سنن ابی داود کتاب الجنائز باب تعجیل الجنازة ج 3 ص 281 رقم 3159 دار المعرفة بیروت )*
*✨فقہائے کرام نے تو نماز جنازہ سے پہلے یا بعد میں( یعنی قبل دفن ) میت کے لئے لمبی دعا کرنے سے بھی منع فرمایا ہے کہ اس میں بے ضرورت شرعیہ تاخیر ہوگی سیدی علیحضرت امام احمد رضا خان قدس سرہ نے فتاوی رضویہ میں تحریر فرمایا " یہ بھی لحاظ لازم ہے کہ صرف اس دعا کی غرض سے جنازہ اٹھانے کو تعویق و درنگ میں نہ ڈالیں کہ یہاں شرعا تعجیل مامور ہے " اھ*
*📚 ( فتاوی رضویہ ج 4 ص 21 : رضا اکیڈمی ممبئی )*
*🥀لہذا سوال میں مذکور طریقہ سے اجتناب کریں ۔ ہاں اگر جنازہ تیار ہے مگر قبر ابھی تیار نہیں ہے یا کوئی اور ضرورت ہے تو تقریر کرنے اور قوم کو وعظ و نصیحت کرنے میں حرج نہیں ۔*
*🌹واللہ اعلم بالصواب🌹*
◆ــــــــــــــــــ✦🛸✦ـــــــــــــــــ
*✍🏻شرف قلم حضرت علامہ و مولانا کریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی*
*۲۳ دسمبر بروز اتوار ۲۰۱۸*
*📞+917666456313*
◆‐‐‐-‐•✦•✿ ✿•✦•‐-‐‐‐
*🌹فیضــــان غــــوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🌹👇👇*
+917800878771
◆‐‐‐-‐•✦•✿ ✿•✦•‐-‐‐‐◆
*🖥المـرتـــب گدائے اولیائے کرام*
*محمــــــد ایــوب رضـا خان یاعلوی*
◆‐‐‐-‐•✦•✿ ✿•✦•‐-‐‐‐◆
Comments
Post a Comment