ہولی کے موقع پر مبارکباد دینا کیسا ہے؟

  ہولی کے موقع پر مبارکباد دینا کیسا ہے؟  🍃*


*📝ســـــــوال،،،،،،،،،،،*

*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*

سلام کے عرض ہے کہ کیا فرماتے علمائے کرام مسئلہ ذیل میں کہ ہولی کی مبارک باد  مسلمان کا  دینا کیسا جواب حوالے کے ساتھ عنائت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی 

*☘سائل: عبد الرزاق ممبئی☘*

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

*وعَلَيْكُم السَلامُ وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎*

*📝الجواب بعون الملک الوھاب*

*🍃صورت مسئولہ میں مسلمانوں کو ہندوں کی ہولی کو اچھا جانتے ہوئے مبارک باد دینا کفر ہے فتاویٰ ہندیہ میں ہے وبتحسين أمر الكفار إتفاقا۔ ترجمہ: اگر وہ امر کفار کی تحسین کرتاہے تو بالاتفاق تکفیر کیا جائیگا*

*📗👈🏻( كتاب السير الجزء الثاني صفحه 277)*

*اگر وہ یہ جانتے ہوئے مبارک باد دیا کہ مسلمان اور کافر دونوں ایک ہے اور صحیح ہے  تو یہ بھی کفر ہے ۔ فتاوی ہندیہ میں ہے من أعتقد ان الإيمان والكفر واحد فهو كافر.جس نے اعتقاد رکھا ایمان و کفر ایک ہے تو وہ کافر ہے۔*

*📗👈🏻(کتاب السیر الجزء الثانی صفحہ257)*

*اگر وہ ہندوں کی ہولی ںسے خوش وراضی ہو کر مبارک باد دیا یہ بھی کفر ہے نیز فرماتے ہیں من يرضی بكفر غيره ويفكر عليه الفتوى۔ ترجمہ جو شخص دوسرے کے کفر پر راضی ہو تو اس پر کفر کا فتوی دیا جائے گا۔*

*📗👈🏻(كتاب السير الجزء الثاني صفحه 257)*

*👈🏻لہذا وہ شخص پر لازم ہےکہ وہ تجدید ایمان کرے اگر وہ شادی شدہ ہو تو تجدید نکاح بھی کرے اگر وہ کسی سے مرید ہو تو تجدید بیعت بھی کرے۔ اگر وہ کفاروں کی دلجوئی کے لیے مبارک باد دیا تو یہ اشد اشد حرام و ناجائز ہے۔اس لئے کہ کفاروں سے میل جول رکھنا اشد حرام ہےجو مسلمان ہندوں کو اپنا دوست رکھتے ہیں تووہ بھی انہیں میں سے ہیں اللہ تعالی قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے وَمَنْ يَّتَوَلَّهُمْ مِّنْكُمْ فَاِنَّهٗ مِنْهُمْ.ترجمہ : اور تم میں جو کوئی ان سے دوستی رکھے گا تو وہ انہیں میں سے ہے.*

*📓👈🏻(پارہ 6 سورہ مائدہ  أيت 51) حدیث شریف میں ہے من تشبه بقوم فهو منهم۔ جو جس قوم سے تشبہ رکھے وہ انہیں ہی میں سے ہے*

*📚👈🏻(سنن ابو داؤد کتاب الباس صفحہ 559 )*


*🔹والــلـہ تــعــالــیٰ اعــلــم🔹*

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ*

* حضــرت علامــہ ومــولانا مفتی محمــد مظہـر حسیـن سعـدی رضـوی صــاحــب قبلــہ مدظلــہ العالــی والنــورانــی،ساکن نل باری سوناپور اتردینا جپور بنگال الہند8793969359📞*

*۲۷صفر ۱۴۴۱ ھ بمطابق۲۷،اکتوبر 2019 بروز،اتوار*

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟