غیر محرم ڈاکٹر کو اپنا نبض دکھانا کیسا ھے

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 


سوال  کیا فرماتے علماء دین وشرع متین مسئلہ ذیل میں حکیم یا طبیب یا ڈاکٹر یا روحانی علاج کرنے والا عورت کی نبض پکڑ کر جانچ کرسکتا ہے کے اس کو کیا مرض ہے یا جنات یا جادو کا اثر ہے حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی ۔ 

المستفتی : عبد الغفار ازہری موضع آغاپور تحصیل حسنپور ضلع امروہہ یوپی انڈیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ

 *جواب* بلا ضرورت کسی عورت کو اپنا نبض کسی اجنبی شخص کو دیکھانا ناجائز و حرام ہے اور اگر علاج و معالجہ کے واسطے حکیم و طبیب اور روحانی علاج کرنے والے کو دیکھانا ہی پڑے اس کے بغیر کوئی چارہ نہ ہو تو " الضرورت تبيح المحظورات " اور " ما ابيح للضرورة يتقدر بقدرها " کے تحت دکھا سکتی ہے ۔ الاشباہ و النظائر میں ہے کہ " و الطبيب انما ينظر من العورة بقدر الحاجة  " اھ ( القاعدة الخامسة ) اور فتح القدیر میں ہے کہ " و یجوز للطبیب ان ینظر الی موضع المرض منھا للضرورۃ ۔ وینبغی ان یعلم امراۃ مداومتھا لان نظر الجنس الی الجنس اسھل فان لم یقدروا یستر کل عضو منھا سواء موضع المرض " اھ ( فتح القدیر ج 10 ص 31 ) 

مذکورہ جزئیات سے ثابت ہوا کہ  علاج و معالجہ کے طور پر ڈاکٹر یا حکیم وغیرہ کے سامنے بوقت ضرورت ستر کو کھول سکتی ہے تو بوقت ضرورت اپنے نبض کو بدرجہ اولیٰ دکھا سکتی ہے ۔ 


واللہ اعلم باالصواب

کریم اللہ رضوی

خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی موبائل نمبر 7666456313

الجواب ھوالجواب واللہ اعلم بالصواب محمد اختر رضا خان مصباحی مجددی خادم التدریس والإفتاء دارالعلوم مخدومیہ جوگیشوری ممبئی موبائل نمبر 9773497935

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟