ایک غیر محرم مرد اور غیر محرم عورت ایک کمرہ میں بند ہو تو ان دونوں پر زنا کا حکم لگے گا یا نہیں

 السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کیا فر تے ہیں علماء دین کے اگر ایک غیر محرم مرد اور غیر محرم عورت ایک کمرہ میں بند ہو تو ان دونوں پر زنا کا حکم لگے گا یا نہیں مکمل جواب عنایت فرمائیں عین کرم ہوگا سائل محمد زبیر احمد مقام مو جو لیا بازار پو سٹ پکر یا ضلع سیتا مڑھی بہار

____________________________________


وعلیکم السلام و رحمۃاللہ وبرکاتہ 


الجواب اللہم ہدایۃ الحق والصواب 

مرد عورت کے ساتھ جب تنہائی میں ہوتا ہے تو تیسرا شیطان ہوتا ہے 

اور شیطان آدمیوں کے جسم میں خون کی طرح تیرتا ہے 

یعنی جب مردعورت کے ساتھ تنہائی میں ہوتا ہے تو شیطان 

کو بہکاتے دیر نہیں لگتی 

حضرت صدرالشریعہ علیہ الرحمۃ والرضوان  ترمذی شریف کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں کہ 

ترمذی نے حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے فرمایا جب مردعورت کے ساتھ تنہائی میں ہوتا ہے تو تیسرا شیطان ہوتا ہے 

ترمذی نے حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے فرمایا جن عورتوں کے شوہر غائب ہیں ان کے پاس نہ جاؤ کہ شیطان تم میں خون کی طرح تیرتا ہے یعنی شیطان کوبہکاتے دیر نہیں لگتی 

(اسلامی اخلاق و آداب صفحہ 93 مطبوعہ المجع الاسلامی مبارک پور) 

نیز فرماتے ہیں 

اجنبیہ عورت کے ساتھ خلوت یعنی دونوں کاایک مکان میں تنہا ہونا حرام ہے ہاں اگروہ بالکل  بوڑھی ہے کہ شہوت کےقابل نہ ہو تو خلوت ہوسکتی ہے 

(المرجع السابق صفحہ 101 ) 


اس سے بخوبی واضح ہوگیا کہ

اجنبیہ عورت کے ساتھ مرد کاتنہا مکان میں ہوناحرام ہے

تو اس صورت میں وہ آدمی فعل حرام کےارتکاب کے سبب گنہ گار ہے تائب ہو اور آئندہ اجنبیہ عورت کے ساتھ تنہا مکان میں 

نہ جانے نہ رہے 


رہا زنا کے حکم کا سوال تو


تاوقتیکہ _________  !!!


شہادت شرعی سے زنا ثابت نہ ہوجائے الزام لگانا جائز نہیں


(دعوت شریعت صفحہ 250 مطبوعہ اسلامک ریسرچ سینٹر58 سوداگران بریلی شریف ) 

*ثبوت زنا کے لئے شہادت شرعی*

یہ ہے کہ 

چار مرد نمازی پرہیزگار ثقہ متقی جونہ کوئی گناہ کبیرہ کرتے ہوں نہ کسی صغیرہ پراصرارکرتے ہوں نہ کوئی بات خلاف مروت چھچھورے پن کی (جیسے سربازار کھانا یاشارع عام پرسب کے سامنےپیشاب کرنا) 

کرتے ہوں ایسےاعلی درجہ کےمتقی مہذب بالاتفاق ایک مکان میں اپنی آنکھ سے دیکھنا بیان کریں کہ ہم نے اس کا بدن اس کے بدن کے اندر خاص اس طرح دیکھاجیسے سرمہ دانی میں سلائی اگران امور میں سے ایک بھی کم ہوگی مثلاً گواہ چار سے کم ہوں یاچوتھا شخص اس اعلیٰ درجہ کانہ ہو یا ہوں توسب اعلیٰ درجہ کے اور چار پانچ نہیں 


بلکہ ___________ !!! 


دس بیس مگران میں مردتین ہی ہوں باقی عورتیں یاکچھ گواہ آج کاواقعہ بیان کریں کچھ کل کہیں ہم نے اس مکان میں دیکھا کچھ کہیں دوسرے میں یایہ سب باتیں جمع ہوں اور تین گواہ صاف صاف یہ بھی گواہی دے چکے ہوں کہ ہم اس کاذکر (آلہ تناسل) اس کی فرج داخل میں اسی طرح دیکھا جیسے سرمہ دانی میں سلائی 

مگر چوتھا اتناکہے کہ میں نے اس کابرہنہ ذکر اس کی برہنہ فرج کے منہ پر رکھا دیکھا مثلا نصف حشفہ تک اندر کیاہوا دیکھا تو ان سب صورتوں میں یہ گواہیاں مردود 

  (   *دعوت شریعت ص* *249/250* ) 


واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم


ابوالاحسان قادری رضوی غفرلہ

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟