کیا گڈمورنگ کہنا جائز ھے کہ نہی
السلام علیکم
کیا گڈمورنگ کہنا جائز ھے ؟
جلد جواب سے نوازیں
از شکیل اختر فریدپوری
_____________________________________
الجواب اللہم ہدایۃ الحق والصواب
ایک مسلمان کی جب دوسرے مسلمان سے ملاقات ہو تو حکم یہ ہے کہ
ایک کہے السلام علیکم
تو دوسرا کہے وعلیکم السلام
صحیح بخاری ومسلم میں حضرت حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے فرمایا کہ
اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو ان کی صورت پرپیدا فرمایا ان کاقد ساٹھ ہاتھ کاتھا جب پیداکیا یہ فرمایاکہ ان فرشتوں کے پاس جاؤ اور سلام کرو اور سنو کہ وہ تمہیں کیا جواب دیتے ہیں جوکچھ وہ تحیت کریں وہی تمہاری اورتمہاری ذریت کی تحیت ہے حضرت آدم علیہ السلام نے ان کے پاس جاکر
*الســـلام علیکم* کہا انہوں نے کہا *وعلیک السلام و رحمۃاللہ*
حضور نےفرمایاکہ جواب میں ملائکہ نے ورحمۃ اللہ زیادہ کیا
(اسلامی اخلاق وآداب صفحہ 107 مطبوعہ المجمع الاسلامی مبارک پور )
ترمذی میں بروایت عمروبن شعیب عن ابیہ عن جدہ ہےکہ
رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
جوہمارے غیر کےساتھ تشبہ کرے وہ ہم میں سے نہیں
یہود و نصاریٰ کےساتھ تشبہ نہ کرو یہودیوں کاسلام انگلیوں کےاشارے سے ہےاورنصاری کاہتھیلیوں کےاشارے سے ہے
(حوالہ سابق صفحہ 111)
حضرت صدرالشریعہ علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ
اس زمانے میں کئی طرح کے سلام لوگوں نے ایجاد کرلئے ہیں ان میں سب سے برا یہ ہے بعض لوگ کہتے ہیں *بندگی عرض*
یہ لفظ ہرگز نہ کہا جائے
بعض لوگ *آداب عرض* کہتے ہیں
اگرچہ ________ !!!
اس میں اتنی برائی نہیں مگر سنت کے خلاف ہے
(مرجع سابق صفحہ 117 )
صورت مسئولہ میں گڈمورنگ
انگریزوں کاایجاد کردہ سلام ہے جب ایک دوسرے سےصبح کے وقت ملتے ہیں
تو دونوں گڈمورنگ کہتے ہیں
دوپہر کوجب ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو دونوں گوڈ آفٹر نون کہتے ہیں اورجب رات میں ملتے ہیں تو دونوں گڈنائٹ کہتے ہیں مطلب تمہاری صبح اچھی ہوتمہارا دوپہر اچھا تمہاری رات اچھی ہو
لہذا __________.!!!
مسلمان مسلمان سے ملاقات کے وقت انگریزوں کے ایجادکردہ سلام کونہ کہے کہ یہ تعلیمات نبوی کے سراسر خلاف اور یہ انگریزی سلام مسلمان سے مسلمان کے ملاقات کےوقت کہنا جائز نہیں
بلکہ __________ !!!
صاف صاف السلام علیکم کہے دوسرا وعلیکم السلام کہے
نیز اس میں ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اور و مغفرتہ کا اضافہ کرسکتے ہیں کہ تحیت کےالفاظ جتنے زیادہ ہوں گےنیکیاں بھی زیادہ ہوں گی
واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم
ابوالاحسان قادری رضوی غفرلہ مہاراشٹر
Comments
Post a Comment