حضور علیہ السلام کے لئے ہیرو کا جملہ استعمال کرنا کیسا ہے؟ 🌻*
*🌻 حضور علیہ السلام کے لئے ہیرو کا جملہ استعمال کرنا کیسا ہے؟ 🌻*
*_________________(🖊)_______________*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 471 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے میں کہ ایک امام دوران تقریریہ فرمایا کہ زندگی کے ہر شعبہ میں انسان کسی نہ کسی کو آئڈئیل وموڈل بناتے ہیں کوئی کسی ڈاکٹر کو دیکھ کر ڈگری حاصل کر کے ڈاکٹر بنتا ہے
کوئی کسی تاجر کو دیکھ کر دولت کی فراوانی کی خاطر تجار کے صف میں تجارت کرتا ہے کوئی کسی دنیا کے ہیر اسٹائل والے ہیرو کو دیکھ کر مانگ نکالتا ہے لیکن دنیا کے یہ ہیرو کی نقل و حرکت سے کسی کو کوئی سکون نہیں ملتا یہ میرا دعوی ہے کہ اگر کوئی اسے چھٹلائےگا تو ابھی حال ہی میں دیکھیں بڑے بڑے بزنس مین اور ڈاکٹر کرونا کی بلا میں بیچین و بیقرار نظرآئے مگر جس نے حضور کو اپنا آئڈیل و موڈل بنایا اسی کو ہر حال میں سکون و چین واطمینان نصیب ہوتا
اصل میں ہیرو وہ نہیں جو غریبوں کا خون چوس کر کھاتا پیتا ہے اس لئے کہ ہیرو کامعنی معظم و باعزت و بامراد ہے اگر کوئی دنیا میں اس حساب سے ہیرو ہے تو وہ میرے مصطفیٰ کریم صلی اللٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ذاتِ بابرکت ہے
مذکورہ جملوں کے تناظر میں حضور صلی اللٰہ علیہ وسلم کو ہیرو سے خطاب کرنا کیا ہے؟؟؟اور مقرر پر کیا حکم شرع ہے
برائے کرم اہل علم رہنمائی فرمائیں
*🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* محمدسنابل رضا ... *ہبلی کرناٹک🔷*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته*
*الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *لفظ* " ہیرو " آج کل نچنیا اور بعض جگہوں پر اوباش چٹنگ باز وغیرہ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لفظ ہیرو کے لغات میں
اگرچہ _____ !!! کئی معنی ہیں تاہم فی زمانہ عموماً یہ لفظ ناچنے تھرکنے والے فلمی اداکاروں کے لئے بکثرت استعمال کیا جاتا ہے ہے اور جب بھی کوئی لفظ ہیرو کااستعمال کرتا ہے تو کسی بھی باشرع شخص کا ذہن کسی معظم ومکرم شخصیات کی طرف بالکل نہیں جاتا
بلکہ ___________ !!! نچنیا فلمی اداکاروں ہی کی طرف جاتا ہے اور عوام تو ہیرو کے نام پر جھوم ہی جاتی ہے معزز ومکرم شخصیات سمجھ کر نہیں نچنیا فلمی اداکار کے تصور سے
👈🏻 *لہذا __________ !!!* ہیرو جیسے بازاری لقب کواللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے استعمال کرنا درست نہیں
اور مقرر موصوف کایہ کہنا کہ ہم معزز ومکرم باوقار سمجھ کر استعمال کئے ہیں تو یہ ایسا ہی ہے جیسے مخمل اور کمخواب کے کپڑوں میں ٹاٹ کاپیوند لگا کر یہ سمجھنا کہ ٹاٹ مخمل کا ہم رتبہ ہو گیا
✨ *صحابہ کرام رضوان اللہ تعالٰی عنہم اجمعین* حضور علیہ السلام سے راعناکہ کر رعایت کی درخواست کرتے تھے مگر یہودی راعنا کہ کر معاذاللہ چرواہا مراد لینے لگے تو رب قدیر وکریم جل شانہ نے ارشاد فرمایا *"یآیھاالذین آمنوا لاتقولواراعنا وقولوانظرنا واسمعوا"*
📓 *(پارہ 1سورہ بقرہ آیت 104)*
⬅️ *یعنی* اے ایمان والو راعنا نہ کہو
بلکہ _________ !!! یوں عرض کرو حضور ہم پر نظر رکھیں اور پہلے ہی سے بغور سنو حضرت علامہ قاضی عیاض رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ
یہودی نبی ﷺ کی اس (راعنا) کلمہ سے تعریض اور اشارہ کرتے تھے رعونت کے ساتھ پس مسلمانوں کو اس قول سے منع کردیا گیا اس ذریعہ کےقطع کر دینے اور ان کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے کہ لفظ بھی مشابہت نہ ہو
📚 *( شفاء شریف صفحہ 408 مطبوعہ رضوی کتاب گھردہلی )*
💫 *اور حضرت صدرالافاضل علیہ الرحمہ* تحریر فرماتے ہیں کہ، انبیاء کی تعظیم وتوقیر اوران کی جناب میں کلمات ادب عرض کرنافرض ہے اور جس کلمہ میں ترک ادب کاشائبہ بھی ہو وہ زبان پر لانا ممنوع
📚 *( تفسیر خزائن العرفان صفحہ 29 مطبوعہ رضا اکیڈمی ممبئی )*
👈🏻 *لہذا ________ !!!* اس سے بخوبی واضح ہوگیا کہ
ایسا لفظ جس سے بے ادبی کا
شائبہ بھی ہو انبیاء علیہم السلام کے لئے استعمال کرنا منع ہے، مقرر صاحب اپنے قول سے رجوع کریں، اور آئندہ ذات رسالت کے لئے ایسے بازاری القاب کا بالکل استعمال نہ کریں تقریباً ساڑھے چودہ سو سال سے سرکار دو عالم ﷺ کی ہمہ گیر رسالت کے لئے اسلاف کرام بزرگان دین جو القابات استعمال کرتے آئے ہیں مطالعہ کر کے ازبر کر لیں، اور وہی استعمال کریں
*❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*
*_________________(🖊)________________*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حـــضـــرت علامہ مـــولانــا ابـــوالاحـــســـان مـــحـــمـــد مـــشـــتــاق احـــمـــد قــادری رضـــوی صـــاحـــب قـــبـــلــہ مـــدظـــلــہ الـــعــالــی والـــنـــورانـــی*
_*( مـــہــاراشــٹــر )*_
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+919838501782*
✅✅ *الجواب صحیح والمجیب نجیح فقیر تاج محمد واحدی اترولہ ضلع بلرامپور یوپی*
✅✅ *حضرت علامہ مفتی محمد عثمان غنی مصباحی صاحب قبلہ دارالعلوم سمر قندیہ لوام دربھنگہ بہار*
*✅✅حضرت علامہ مولانا صادق رضا قادری صاحب قبلہ شاہی جامع مسجدپٹنہ بہار*
*︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗*
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
*︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘*
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
*https://wa.me/+917668717186*
۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩
🌹 *23 ربیع الاول 1442ھ بروز منگل*
*عیسوی اکتوبر.( 10/11/2020 )*🌹.
Comments
Post a Comment