امام صاحب کو عشردینا کیسا ھے

 السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ عشر دھان وغیرہ کی رقم امام مسجد کو دے سکتے ہیں یا نہیں ؟ اس جواب عنایت فرمائیں ۔

المستفتی واحد قمر 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

 *جواب* امام صاحب اگر شرعی فقیر نہ ہوں یا سید صاحب ہوں تو ان کو عشر نہیں  دیا جاسکتا اور اگر وہ شرعی فقیر ہوں اور سید زادے نہ ہوں تو اس کو عشر دیا جاسکتا ہے بلکہ اگر وہ عالم ہوں تو انہی کو دینا افضل ہے ۔ مگر عالم کو دیتے وقت اس بات کا لحاظ رکھا جائے کہ اس کا احترام پیش ِنظر ہو اور دینے والا ادب کے ساتھ دے جیسے چھوٹے بڑوں کو کوئی چیز نذر کرتے ہیں  اور معاذ اللہ عَزَّ وَ جَلَّ عالم دین کو دیتے وقت اگر حقارت دل میں آئی تو یہ ہلاکت بلکہ بہت بڑی ہلاکت ہے " اھ ( ماخوذ بہار  شریعت ج 1 ص 924 : مال زکات کے مصارف) اور فتاوی عالمگیری میں ہے کہ " التصدق على الفقير العالم افضل من التصدق على الجاهل كذا فى الزاهدى " اھ یعنی فقیر عالم پر صدقہ کرنا جاہل فقیر پر صدقہ کرنے سے افضل ہے " اھ ( فتاوی عالمگیری ج 1 ص 187 : کتاب الزکوۃ ، الباب السابع فی المصارف )


واللہ اعلم بالصواب

کریم اللہ رضوی

خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی موبائل نمبر 7666456313

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟