علـــم دیــن کی فضیــلت
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ°
*🥀عوام اہلسنت کے لیے ایک خوبصورت پیغام🥀*
*🌹علـــم دیــن کی فضیــلت🌹*
حضور اقدسﷺ نے ارشاد فرمایا الله تعالیٰ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کا فقیہ(عالم ) بنا دیتا ہے _
*(بخاری جلد اول کتاب العلم ص ۱٤)*
حضور اقدسﷺ نے ارشاد فرمایا موت کے بعد مومن کو اس کے جن اعمال اور نیکیوں کا فائدہ پہنچتا ہے ان میں سے ایک علم بھی ہے جسے اس نے حاصل کیا اور لوگوں میں پھیلایا ہو _
*(مشکوۃ کتاب العلم ص ۳٦)*
حضور اقدسﷺ نے ارشاد فرمایا انسان جب مر جاتا ہے تو اس کا عمل منقطع کردیا جاتا ہے- مگر تین چیزوں کا ثواب اسے مرنے کے بعد بھی ملتا رہتا ہے،
(۱) صدقہ جاریہ
(۲) علم جس سے نفع حاصل کیا جاتا ہو
(۳)اولاد صالح جو اس کے لیے دعا کرتی ہو
*(مشکوۃ کتاب العلم ص ۳٤*
*(بحوالہ علم دین کی اہمیت ص ۱۳)*
لہذا ہمیں اور آپ کو چاہیے کہ کم ازکم اپنے ایک بچے کو ضرور عالم دین بنائیں تاکہ وہ ہمارے مرنے کے بعد دعائے خیر کرے تاکہ مرنے کے بعد بھی ہمیں ثواب ملتا رہے _
*آج سے ہی ارادہ کرلیں کہ اپنے ایک بچے کو ضرور عالم دین بنائیں گے*
*ان شاء الله عزوجل* 🌹
طالب دعا
فقیر محمـد مـــعــصوم رضـــا نوریؔ عفی عنہ
*نوٹ : صدقہ جاریہ کی نیت سے بغیر کچھ ترمیم (ردوبدل)کئے ہی شئیر کر سکتے ہیں*
Comments
Post a Comment