کیا حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ تمام ولیوں کے سردار ھیں

 حضرت السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ 

حضرت۔ ایک سوال۔ غوث اعظم تمام ولیوں کے سردار ہیں۔ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ۔ بھی تمام ولیوں کے سردار۔ اس میں کوئی غلطی تو نہیں ہے۔ جواب کا طالب ہوں


نوٹ ۔۔۔۔ دونوں شخصیتوں کے سرداری میں فرق کیا ہے ؟


سائل :ارمان فیضی بہار


:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::


وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ 


الجواب۔بعون الملک الوھاب ۔ بیشک حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ تمام اولیاءکاملین اولین وآخرین کے سردار ہیں ۔ مگر اصحاب رسول و تابعین عظام وتبع تابعین عظام  وائمۂ کرام  کوچھوڑ کر آپ سب کے سردار ہیں ۔ کیونکہ کوئ ولی کتنے بڑے مقام پر کیوں نہ فائز ہو وہ صحابہ کرام کے مقام کو نہیں پہونچ سکتا ۔ تو سرار کیسے ہوسکتاہے ۔ 


جیساکہ فضیلةالشیخ علامہ مفتی عبدالمصطفی الاعظمی علیہ الرحمةوالرضوان تحریرفرماتےھیں  ،، کوئ ولی کتنےہی بڑے رتبہ کاہوکسی صحابی کے رتبہ کونہیں پہنچ سکتا ۔


 سامان آخرت صفحہ ٦٤ 


اورفقیہ اعظم حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ علامہ مفتی محمدامجدعلی اعظمی علیہ الرحمةوالرضوان تحریرفرماتےھیں  ،، تمام اولیائے اوّلین و آخرین سے اولیائے محمدیّین یعنی اِس اُمّت کے اولیاء افضل ہیں  ۔


فی الیواقیت والجواہر ‘‘:   ( اعلم أنّ عدد منازل الأولیاء في المعارف والأحوال التي ورثوہا من الرسل علیہم الصلاۃ والسلام، مائتا ألف منزل وثمانیۃ وأربعون ألف منزل وتسعمائۃ وتسعۃ وتسعون منزلاً لا بد لکل من حق لہ قدم الولایۃ أن ینزلہا جمیعہا ویخلع علیہ في کل منزل من العلوم ما لا یحصی، قال الشیخ محیي الدین :  وہذہ المنازل خاصۃ بہذہ الأمۃ المحمدیۃ لم ینلہا أحد من الأمم قبلہم ولکل منزل ذوق خاص لا یکون لغیرہ )۔’’ الیواقیت والجواہر ‘‘ ، المبحث السابع والأربعون، الجزءالثانی صفحہ ٣٤٨ 


،اور تمام اولیائے محمدیّین میں   سب سے زیادہ معرفت وقربِ الٰہی میں   خلفائے اَربعہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہم ہیں   اور اُن میں   ترتیب وہی ترتیب افضلیت ہے، سب سے زیادہ معرفت و قرب صدیقِ اکبر کو ہے،پھر فاروقِ اعظم، پھر ذو النورَین، پھر مولیٰ مرتضیٰ کو رضی اﷲ تعالیٰ عنہم اجمعین۔


فی’ المعتمد المستند ‘‘ ، حاشیۃ نمبر :   ۳۱۶ ، صفحہ ۱۹۱:  


 ( أفضل الأولیاء المحمدیین أبو بکر، ثم عمر ، ثم عثمان، ثم علي رضي اللّٰہ تعالٰی عنھم )۔ 


وفي  ’’ الحد یقۃ الند یۃ ‘‘ ، جلد اول ، صفحہ ۲۹۳:   


( وأفضلہم )  أي :  الأولیاء  ( أبو بکر الصدیق رضي اللّٰہ عنہ ثم عمر )  بن الخطاب  ( الفاروق، ثم عثمان )  بن عفان  ( ذو النورین، ثم علي المرتضی )  ملتقطا ۔


  ہاں   مرتبۂ تکمیل پر حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے جانبِ کمالاتِ نبوت حضراتِ شیخین کو قائم فرمایا اور جانبِ کمالاتِ ولایت حضرت مولیٰ مشکل کشا کو  تو جملہ اولیائے مابعد نے مولیٰ علی ہی کے گھر سے نعمت پائی اور انھیں   کے دست نگر تھے، اور ہیں  ، اور رہیں   گے۔ 


       الفتاوی الرضویۃ ‘‘ ، جلد ۲۹ ، صفحہ ۲۳۴۔


ماخوذ بہارشریعت جلداول حصہ اول صفحہ ٢٦٧،، ٢٦٨


اس سےظاہرہےکہ حضرت امیرالمؤمنین سیدنا مولا علی رضی اللہ تعالی عنہ سواۓ خلفاۓ ثلاثہ  یعنی حضرت امیرالمؤمنین سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہ وحضرت امیرالمؤمنین سیدناعمرفاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ وحضرت امیرالمؤمنین سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کے  تمام اصحاب رسول و تابعین عظام و ائمۂ مجتہدین و اولیاءکاملین اولین وآخرین کے سردار ہیں ۔ 


حضرت امیرالمؤمنین سیدنا علی مرتضی رضی اللہ تعالی عنہ کا مقام اور ہے ۔ اور حضرت سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کا مقام کچھ اور ہے ۔ 


جیساکہ نائب مفتی اعظم ہند حضورشارح بخاری علامہ مفتی شریف الحق احمدالامجدی علیہ الرحمةوالرضوان تحریرفرماتےھیں ،، ہرزمانےکے ہرطبقے کے مسلم الثبوت اولیاۓ کرام نے حضورغوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کو افضل الاولیاء تسلیم کیا ہے ۔  


فتاوی شارح بخاری جلددوم صفحہ ١٢٠ 


حضورغوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کا یہ فرمایا  ،، قدمی ھذہ علی رقبة کل ولی الله ،، تو اگلے پچھلے تمام اولیاۓ کرام نے اپنی گردن جھکادی جو حیات ظاہری میں تھے اور جووصال فرماگۓ تھے وہ بھی ۔ 


بھجةالاسرارصفحہ  ٩ 



اس سے صاف ظاہر ہے کہ حضورغوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ سواۓ اصحابہ کرام و  تابعین عظام وتبع تابعین و ائمہ کرام کے علاوہ سبھی متقدمین ومتآخیرین اولیاءکاملین کے سردارہیں ۔


وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب 


:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::


کتبه 


العبد ابوالفیضان محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ 

دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام بتھریاکلاں ڈومریا گنج سدھارتھنگر یوپی 

١٠      ربیع الغوث       ١٤٤٢ھ 

٢٦         نومبر           ٢٠٢٠ء

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟