*🕳جنم دن منانا - نیز اس کی مبارکبادی دینے کا شرعی حکم؟🕳
*🕳جنم دن منانا - نیز اس کی مبارکبادی دینے کا شرعی حکم؟🕳*
*________(🖊)__________ا*
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
*🌷ســـــوال👇*
بعد سلام کے عرض خدمت یہ ہے کہ کسی کے جنم دن پر اس کو مبارکباد دینا کیسا ہے
جو لوگ *birthday party* مناتے ہیں اس میں شریک ہونا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی۔
*✒️السائل۔👈محمد تحسین رضا نوری شیر پور کلاں پورن پور پیلی بھیت*
*________(🖊)__________ا*
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
*📜الجـــــوابـــــــــــــــ: بعون الملک الوھاب*
اگر اس شخص کی زندگی کا گزرا ہوا حصہ دینداری، پرہیزگاری، شریعت کی پاسداری، اللہ تعالیٰ اور اس کے نبیٔ مکرم ﷺ کی فرمانبرداری میں گزرا ہے، تو اسے مبارکباد بھی پیش کریں! اور جشن بھی منائیں! کوئی حرج نہیں- کوئی پابندی نہیں! اللہ کی نعمت پر تو خوشیاں منانی ہی چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ نے اسے اسلامی زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائی، جو دینداری کے راستے پر چلنے کی کوشش کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لئے راستہ آسان فرما دیتا ہے'" لیس للانسان الا ماسعی"" اگر اس کی زندگی کا پچھلا حصہ یوں ہی من چاہا گزرا ہے تو اس کے لئے تیمارداری پیش فرمائیں! مبارکبادی نہیں-
اور آئندہ کے لیے روحانی توانائی اور خواہش نفس کی مغلوبی کے لئے دعا کریں-" تاکہ آئندہ آنے والے لمحات میں اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب پاک صاحب لولاک حضور ﷺ کی مرضی کے مطابق عمر کا بقیہ حصہ گزار کر اپنی دنیا وآخرت کو حسین و خوبصورت بنا سکے،،، الخ
*📓((ماخوذ؛ فتاویٰ غوثیہ جلد اول صفحه 323))*
اب رہا سوال یہ کہ اس کو منانا اور اس میں شریک ہونا کیسا ہے؟ تو جواب یہ ہے کہ یوم پیدائش منانا جائز ہے جبکہ یہ تقریب ممنوعات شرعیہ مثلاً بے پردگی، موسیقی، گانے باجے، اجنبی مردوں عورتوں کا اختلاط، تالیاں وغیرہا گناہوں سے پاک ہو تو اس میں شرعی طور پر کچھ حرج نہیں اور بہتر یہ ہے کہ ذکر و دورود اور تلاوت قرآن و کثرت نوافل کی ادائیگی کی صورت میں شکر بجا لایا جائے-" *جیساکہ حضرت علامہ مفتی محمد انس رضا عطاری مدظلہ العالی والنورانی تحریر فرماتے ہیں کہ________👇*
ہر سال پیدائش وشادی کی سالگرہ مناتے ہیں' اور ان موقعوں پر کیک کاٹنے کا رواج ہے' اور بعض جگہ تو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بھی کیک کاٹا جاتا ہے- ان تینوں مواقع پر کیک کاٹ سکتے ہیں، {لعد المنع الشرعی} یعنی شرع میں ایسا کام کرنے پر کچھ ممانعت نہیں جبکہ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے ہو،، مروجہ عوامی طریقہ پر نہ ہو کہ جو تالیاں میوزک وبے پردگی جیسے کئی غیر شرعی کاموں پر مشتمل ہوتی ہے،نیز ہمارے علماء کرام فرماتے ہیں کہ سالگرہ وقتِ خوشی نہیں بلکہ وقتِ فکر ہے کہ اس کی زندگی کا ایک سال گر گیا ہے،،
*📓((ماخوذ؛ رسم و رواج کی شرعی حیثیت صفحہ نمبر 160))*
*واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب*
*________(🖊)__________ا*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حضرت مولانا محمد عمران رضا ساغر صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خطیب وامام؛سنی نورانی مسجد ہسدرگہ چترادرگہ ضلع کرناٹک الہنـــــــــد*
*(مــــــورخــــــہ:👈 7/07/2020)*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
*🌹رابـــطـــہ نـــمـــبـــر 👇*
*📲+91 9199659851*
ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب
*✅الجوابـــــ صحیح فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی* خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)
*________(🖊)__________ا*
*📁المشتـــــہر👇*
*المنتظمین!!!محفل غلامان مصطفیٰﷺ گروپ*
*مـحـمّـد رضــا بـرکاتـی مقـام جـئےنـگـرضـلـع روتـہـٹ(نیپــال)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7237805032*
*________(🖊)__________ا*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
*میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇*
*📲+91 7860124553*
*...........................................................*
*⭕نوٹ:👈* پوسٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہرگز ہرگز نہ کریں ورنہ معلوم ہونے پر قانونی کاروائی کی جاسکتی ہے -
Comments
Post a Comment