اگر عالم دین کو اس لئے برا کہتا ہے کہ وہ عالم ہیں تو صریح کفر ہے
*🌹اگر عالم دین کو اس لئے برا کہتا ہے کہ وہ عالم ہیں تو صریح کفر ہے🌹*
حضرت اگرکوئی شخص یہ کہے کی سارے مولانا حرام خور ہیں تو اس شخص پر شریعت کا کیا قانون نافذ ہو گا جب کے آقاکا فرمان ہیکہ اگر کوئی شخص عالم باعمل کو دیکھا اس نے مجھے دیکھا جلد از جلد جواب بھجیں مہربانی
*🌹سائل🌹 فقیر محمدعرش عالم*
✦✿✦✿✦✿✦✿✦✿✦✿✦✿✦
*وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون الوہاب؛*
اعلی حضرت رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر عالم دین کو اس لئے برا کہتا ہے کہ وہ عالم ہیں تو صریح کفر ہے اور اگر بوجہ علم اسکی تعظیم فرض جاننا ہے مگر کسی دنیوی خصومت کے باعث برا کہتا ہے گالی دیتا ہے تو سخت فاسق وفاجر ہے اور اگر بے سبب رنج رکھتا ہے تو مریض الباطن خبیث القلب ہے اور اس کے کفر کا اندیشہ ہے
*📗فتاوی رضویہ جلد اول صفحہ ١٤٠*
*📄لہٰذا جو لوگ صحیح العقیدہ صحیح الاعمال عالم دین کی مخالفت کرتے ہیں درحقیقت حاکم شرعی اور نائب رسول کی مخالفت کرتے ہیں اور یہ ان کی ہلاکت کا سبب بنے گا حدیث پاک حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ*
*( کن عالما او متعلما او مستمعا او محبا ولا تکن الخامس فتھلکوا)*
*📙تفسیر کبیر جلد اول*
*🏷اور اگر از راہ حسد بغض وعناد رکھے تو اندیشہ کفر ہے
جیسا کہ امام رازی تحریر فرماتے ہیں*
*( منااستخف بالعالم اھلک دینہ)*
*جس نے عالم دین کو حقیر سمجھا اس اپنے دین کو ہلاک کردیا*
*📗تفسیر کبیر جلد اول*
*اور خلاصہ میں ہے*
*( من البغض عالما بغیر سبب ظاھر خیف علیہ الکفر)*
*اور تنویر الابصار درمختار کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں کہ*
*( قال اللہ تعالیٰ والذین اوتوا العلم درجت فاالرافع ھو اللہ فمن یضعہ یضعہ اللہ جھنم)*
یعنی اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ وہ عالموں کے درجہ کو بلند کرنے فرماۓ گا تو عالموں کے درجہ کو بلند فرمانے والا اللہ ہے
لہذا جو شخص اسکو گراۓ گا اللہ اسکو جہنم میں گراۓ گا
*📘فتاوی رضویہ جلد نہم*
*اور تحریر فرماتے ہیں کہ* *مجمع الانھر میں ہے*
*( من قال العالم عویلم استخفافا فقد کفر)*
*📃یعنی جو کسی عالم کو بطور تحقیر مولویا کہے وہ کافر ہے*
*📕فتاوی رضویہ جلد دہم*
*اور بہت ساری وعیدیں ایسے شخص کے لئے ہے*
*لہذا مسلمانوں پر لازم ہے کہ ایسے شخص سے دور رہیں ورنہ شیطان اسکو بھی گمراہ کردے گا*
کما قال اللہ تعالیٰ *واما ینسینک الشیطن فلا تقعد بعد الذکری مع القوم الظالمین*
*🌹واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب🌹*
✦✿✦✿✦✿✦✿✦✿✦✿✦✿✦
*✍ازقلــم؛ حضرت علامہ مفتی محمد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم مدرسہ غوثیہ حبیبہ بریل دربھنگہ بہار* *مورخہ ٢٩ اکتوبر بروز پیر ٢٠١٨)١٩ صفر ١۴۴٠ ہجری*
✦✿✦✿✦✿✦✿✦✿✦✿✦✿✦
*🖥الـمرتـب؛اسـیرتـاج الـشریـعـه*
*غـلام احمـد رضـا قـادری یـوپـی*
✦✿✦✿✦✿✦✿✦✿✦✿✦✿✦
*🌼فخـرازھـرگـروپ🌼*
*رابطہ نمبـــر👇👇👇*
*8051028089*
*7542079555*
مفتی امین
Comments
Post a Comment