دورانِ عدت عورت کا گھر سے باہر جانا کیسا🌹
*🌹دورانِ عدت عورت کا گھر سے باہر جانا کیسا🌹*
السلام علیکم
عرض یہ کہ جس عورت کو طلاق دے دی جائے پھر جو اسکی عدت ہوتی ہے اس عدت کے اندر وہ عورت کہیں پر جا آ سکتی ہے یا نہیں یا پھر پوری عدت ہونے تک گھر میں ہی رہےگی تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
*🌹سائل سلیم رضا🌹*
◆ــــــــــــــــــ✦🛸✦ــــــــــــــــــ◆
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الـــجــــواب 👇🏻:*
طلاق والی عورت کو شوہر کے مکان میں رہ کر عدت گزارنے کا حکم ہے
*📕جیسا کہ پارہ :28، سورۃ ،طلاق میں ہے:*
*_ولا تخرجوهن من بيوتهن_*
🎀لہٰذا مذکورہ عورت شوہر کے گھر میں رہ کر عدت گزارے لیکن اگر شوہر فاسق ہے پرہیزگار نہیں ہے جس سے برائی کا اندیشہ ہے تو حکم ہے کہ شوہر کے گھر میں عدت نہ گذارے۔
*(📗فتاوی فیض الرسول،ج:2،ص:299،کتاب العدت)*
🎗اور عدت طلاق میں گھر سے بالکل نکلنا جائز نہیں ہے
*کیونکہ عدت طلاق میں نان و نفقہ کی ذمہ داری شوہر پر ہے اور عدت وفات میں عورت کو بلا حاجۃ شدیدہ شرعیہ گھر سے نکلنا جائز نہیں ہے*
⚜لہٰذا مذکورہ عورت عدت کے دوران کہیں جانے کے اجازت نہیں ہے ہاں حاجت شرعیہ ہو تو دن میں نکل سکتے ہیں اور رات گھر میں گزارنا ضروری ہے،
*🌹واللہ تعالی اعلم🌹*
◆ــــــــــــــــــ✦🛸✦ــــــــــــــــــ◆
*✍🏻شرف قلم حضرت علامہ و مولانا محمد عبد العلیم مصباحی۔ صاحب قبلہ مد ظلّہ العالی و النورانی*
*🗓 ۱۶ فروری بروز سنیچر ۲۰۱۹عیسوی*
+919721262165
◆‐‐‐-‐•✦•✿ ✿•✦•‐-‐‐‐◆
*🌹فـیضـان غـوث و خـواجـہ گــروپ مـیں ایـڈ کـے لـئـے🌹👇*
+917800878771
*📑فتح القدیر میں ہے کہ اگر اتنے دنوں کے لئے شوہر گھر چھوڑ جائے اگر وہ ایسا نہ کرے تو پھر عورت اس گھر سے دوسری جگہ منتقل ہو فقیر کی کتاب طلاق ثلاثہ کا شرعی حکم میں بھی اس پر ایک فتوی موجود ہے.*
*✅الجواب صحیح؛ عبدہ محمد عطاء اللہ النعیمی خادم دارالحدیث ودارالافتاء جامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی*
◆‐‐‐-‐•✦•✿ ✿•✦•‐-‐‐‐◆
*🖥المـرتـــب گدائے اولیائے کرام*
*محمــــــد ایــوب رضـا خان علوی*
◆‐‐‐-‐•✦•✿ ✿•✦•‐-‐‐‐◆
Comments
Post a Comment