*❣️ٹرالی وغیرہ کے ذریعے قبرستان میں مٹی ڈالنا کیساہے؟؟❣️*
*❣️ٹرالی وغیرہ کے ذریعے قبرستان میں مٹی ڈالنا کیساہے؟؟❣️*
کیافرماتے ہیں علماے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ ذیل میں کسی قبرستان میں ضرورت کے تحت مٹی پاٹی جاسکتی ہے؟ جبکہ پورے قبرستان میں قبر ہے اور اگر بھر جاے تو سر پر اٹھاکر لے جائے یا قبرستان کے
اندر ٹریکٹر سے قبر کو رو ندتے ہوئے ہم نے مفتی صاحبان سے رابطہ کر کے گاؤں کے ایک مربی
آدمی کو مفتی صاحب سے مسئلہ کے متعلق بات بھی کرا دیا تھا اور گاؤں کے جو صدر ہے انہیں بھی فون پر بتایا تو انہوں نے کہا ٹریکٹر اندر جائے گا ہم نے کلکتہ میں دیکھا ہے اور بہت ساری جگہوں پر بھی ہم نے کہا کلکتہ میں ہوا یہ کوئ شریعت نہیں ہے کوئ مفتی صاحب سے مسئلہ آپ بھی پوچھ لیں تو صدر صاحب نے ہمیں کہا ٹھیک ہے ہم کیا پوچھیں آپ غلط تھوڑی کہہ رہے ہیں لوگوں کا بیٹھک کراتے ہیں بیٹھک کرایا یا نہیں ہمیں کوئ خبر نہین ہوئ جمعہ کے روز جب ہم قبرستان پر فاتحہ پڑھنے گئے تو دیکھا کہ قبرستان کا دروازہ جو بہت ہی مضبوط تھا اس کو توڑوا کر قبرستان کے اندر ٹریکٹر سے مٹی پاٹی جارہی ہے دیکھ کر مجھے بہت عجیب سا لگا پھر میں مسجد آیا مسجد میں جمعہ کے بعد کسی صاحب کا میلاد شریف ہورہا تھا میلاد کے بعد ہم نے امام صاحب سے کہا قبرستان میں ایسا ایسا ہورہا ہے شریعت کے مطابق اس قوم کو بتائیں امام صاحب نے کہا شریعت میں جائز اور درست ٹریکٹر سے نہیں ہے آپ لوگ مشورہ کرلیں لوگوں نے کہا مشورہ ضروری ہے پھر کیا ہوا مشورہ کیا یانہیں ہمیں کوئ خبر نہیں ہوئ صدر اپنے محلہ کے کچھ لوگوں کے ساتھ ملکر جبرا ٹریکٹر سے قبرستان کے اندر قبر کو روندتے ہوئے مٹی پٹوارہے ہیں یہ کہاں تک جائز اور درست ہے؟ جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع دیں فقط واسلام
*سائل دانش القادری بھروکھرا پاتے پور ویشالی بہار*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*الجواب* قبرستان میں بذریعہ ٹریکٹر مٹی بھروانا ناجائز و گناہ ہے کہ اس سے مردوں کو سخت تکلیف و توہین اموات ہوگی اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں *،، لا تقعدواعلی القبور ،* قبروں پر نہ بیٹھا کرو ایک اورحدیث میں ہے *،، لان یجلس احدکم علیٰ جمرة تحرقہ خیرلہ من ان یجلس علیٰ قبر ،* آگ پر بیٹھناجس سے آدمی جل جائے قبر پر بیٹھنے سے بہترہے
*(📕بہارشریعت حصہ ٤ ص ٨٤٧ (مکتبة المدینة)* پرہے ، قبر پر بیٹھنا سونا چلنا پیشاب کرنا حرام ہے قبرستان میں جو نیا راستہ نکالا گیا اس سے گزرنا ناجائز ہےخواہ نیا ہونا اسے معلوم ہو یا اس کا گمان ہو ، جب قبرکے اوپر بیٹھنا اتنا بڑا گناہ ہے تو قبروں پرٹیکٹرٹرالی وغیرہ چلانایاچلوانا یہ کتنا بڑا گناہ ہوگا (اللہ کی پناہ) اوران گاڑی وغیرہ سے اتنی بڑی تکلیف ہے نہ جانے کتنے مردوں کی ہڈیاں تک ٹوٹ جائیں گی ،
📜حدیث شریف میں ہے *، کسرعظم المیت ککسرہ حیا ،،* مردا کی ہڈیوں کو توڑنا ایسا ہی ہے جیسے زندہ کی ہڈی کو توڑنا، اس حدیث شریف کے ذریعہ ہم کو یہ درس دیا جا رہا ہے کہ جس طرح کسی چیز سے کسی زندہ کو اذیت پہنچتی ہے اسی طرح اس چیز سے مردے کو بھی تکلیف پہنچتی ہے اور ایک اورحدیث میں ہے *، المیت یتأذی بمایتأذی منہ الحی '* جس چیز سے زندہ انسان کو تکلیف ہوتی ہے اس سے میت کو بھی تکلیف ہوتی ہے
*(📘فتاویٰ مرکزتربیت افتاء ج١ص٣٣٥میں فتاویٰ عالمگیری کےحوالے سےہے)* *' ویکرہ ان یبنی علیٰ القبراویقعداوینام علیہ اویوطاعلیہ اویقضی حاجةالانسان من بول*
*(📒 ج١ص١٦٦ )*
ودرمختارمیں ہے *' اذالم یصل الی قبرہ الابوطأقبرترکہ*
*(📗 ج٢ص٢٤٥)*
اور ردالمحتار میں ہے *، ان اباحنیفةکرہ وطأالقبروالقعوداوالنوم اوقضاالحاجةعلیہ*
*(📚 ج٢ص٢٤٥ )*
🔍لہذا جس نے قبرستان میں ٹریکٹر کے ذریعہ مٹی ڈالنے یا ڈلوانے کی اجازت دی اس نے بہت بڑا سنگین جرم کیا ہے اور اس کا یہ کہنا کہ فلاں جگہ ہوا فلاں جگہ ہوا کہیں پر بھی ایسا ہوگا اور کرنے والا کرنےکرانےوالا یہ سب عنداللہ مجرم ہوں گے ساتھ ہی ساتھ حق العباد میں گرفتار ہو کر باعث موجب لعنت و عذاب جہنم ہوں گے
*🔸واللہ تعالیٰ اعلم🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻شرف قلم عبید اللہ رضوی بریلوی صاحب قبلہ خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج ضلع بریلی شریف یوپی*
*۴ ربیع الاول ٢۴۴۱ھ بروز جمعرات* https://wa.me/+919568246389
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح حضرت مولانا محمد جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*🔸فخر ازھر گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917542079555
https://wa.me/+917800878771
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فــخــر ازھـــر گــروپ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
Comments
Post a Comment