*💠چچی کے ساتھ نکاح کا کیا حکم ہے💠*
*💠چچی کے ساتھ نکاح کا کیا حکم ہے💠*
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سگی چچی کے ساتھ نکاح ہوسکتا ہے. یا نہیں ؟
مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں. شکریہ
*🌹سائل شاداب رضا بہرائچ شریف یوپی الھند🌹*
ا___________💠⚜💠___________
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون الملک الوہاب ⇩*
صورت مسئولہ میں حکم یہ ہے کہ چچا کی بیوی کے ساتھ نکاح جائز ہے
📑جیسا کہ حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ فرمایا ہے
چچی کے ساتھ نکاح ناجائز نہیں
*( 📕فتاوی مفتی اعظم ہند، ج چہارم، ص 282، کتاب النکاح)*
📄اور حضور سیدی اعلی حضرت علیہ الرحمہ نے ارشاد فرمایا" *(چچی کے ساتھ نکاح)* درست ہے۔ دلیل اس کی قول اللہ عزوجل ہے
*" واحل لکم ماوراء ذلکم "*
(محرمات کے علاوہ عورتیں تمھارے لیے حلال کی گئی ہیں۔ ت)
*( 📙۴؎ القرآن ۴/۲۴)*
❣حرام عورتوں کو شمار فرماکر ار شاد ہوا ان کے سوا عورتیں تمھارے لیے حلال ہیں، حرام عورتوں میں چچی کو نہ شمار فرمایا نہ شرح میں کہیں اس کی تحریم آئی تو ضرور وہ حلال عورتوں میں سے ہے۔
*( 📚فتاوی رضویہ جلد 11 صفحہ 334)*
👌🏻حاصل کلام یہ ہے کہ چچی نا محرم ہیں اور ان سے پردہ بھی لازم ہے اور اگر ان کے شوہر انتقال کر جائیں یا انھیں طلاق دے دیں تو بعد انقضائے عدت ان سے نکاح جائز ہے
*🌹واللہ تعالیٰ اعلم🌹*
ا__________💠⚜💠____________
*✍🏻کتبہ:- شرف قلم محمد معصوم رضا نوری صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی مقیم حال منگلور کرناٹکا (الہند)*
*🗓 ۱۶ اگست بروز جمعہ ۲۰۱۹عیسوی*
*رابطہ* https://wa.me/+966536926401
ا___________💠⚜💠___________
*✅الجواب صحیح و صواب محمد رضا امجدی دار العلوم چشتیہ رضویہ کشن گڑھ اجمیر شریف المتوطن ہرپوروا باجپٹی سیتا مڑھی بھار*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت علامہ مفتی محمد امجد رضا امجدی صاحب قبلہ سیتامڑھی بہار*
ا___________💠⚜💠___________
*🔸فخر ازہر گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
ا___________💠⚜💠___________
*المشتـــہر؛*
*منـتـظـمـیـن امـام اعـظـم گــروپ*
*محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
ا__________💠⚜💠___________
Comments
Post a Comment